| جہنم کے خطرات |
مقام میں جماع کرے یا کاہن (نجومی وغیرہ) کے پاس جائے تو اس نے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پر نازل کی ہوئی شریعت کے ساتھ کفر کیا۔
(سنن الترمذی،أبواب الطہارۃ،باب ماجاء فی کراہیۃاتیان .....الخ،الحدیث: ۱۳۵، ج۱، ص۱۸۵)
مطلب یہ ہے کہ اگر ان کاموں کو حلال جان کر کیا تو وہ یقینا کافر ہو گیا کیونکہ اللہ عزوجل کے حرام کو حلال جاننا کفر ہے اور اگر ان کاموں کو حرام مانتے ہوئے کر لیا تو سخت گنہگار ہو ا اورمسلمان ہوتے ہوئے کفر کا کام کیا۔ واللہ تعالیٰ اعلم
حدیث:۲
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو حیض کی حالت میں عورت سے مجامعت کرے تو وہ ایک دینار یا آدھا دینار کفارہ کے طور پر صدقہ دے۔(سنن ابن ماجہ، کتاب الطھارۃوسننھا،باب فی کفارۃ من اٰتی حائضاً، الحدیث: ۶۴۰،ج۱،ص۳۵۴)
حدیث:۳
حضرت ام المومنین ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حضرت سالم نے پوچھا کہ آپ سب امہات المومنین حیض کی حالت میں رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ کیا کرتی تھیں؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ہم سب حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بیبیاں تہہ بند باندھ کر حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ساتھ سویا کرتی تھیں ۔(سنن ابن ماجہ،کتاب الطہارۃ...الخ،باب ماللرجل من امرأتہ...الخ،الحدیث: ۶۳۸،ج۱،ص۳۵۳)