| جہنم کے خطرات |
پیشاب کو اپنے بدن اور کپڑوں میں خشک کر لیتے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ قیامت سے پہلے ہی ان کو قبروں میں ضرور عذاب سے پالا پڑے گا۔ (۲) اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ قبروں پر پھول پتی یا ہری گھاس ڈالنے سے مُردوں کو نفع پہنچتا ہے کہ اگر وہ عذاب کے قابل ہوں گے تو ان کے عذاب میں تخفیف ہو جائے گی اور اگر وہ عذاب کے لائق نہ ہوں گے تو انہیں ہری شاخوں کی تسبیح سے انس اور فرحت حاصل ہو گی۔ واللہ تعالیٰ اعلم
(۴۲) حیض میں ہم بستری
حیض و نفاس کی حالت میں اپنی بیوی سے ہم بستری حرام ہے اور عورت کی ناف کے نیچے سے گھٹنے تک بدن کے کسی حصہ پر بھی ہاتھ لگانا یا اپنے بدن کے کسی حصہ سے اس کو چھونا حرام ہے۔ قرآن مجید میں ہے:
وَ یَسْـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الْمَحِیۡضِ ؕ قُلْ ہُوَ اَذًی ۙ فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِی الْمَحِیۡضِ ۙ وَلَا تَقْرَبُوۡہُنَّ حَتّٰی یَطْہُرْنَ ۚ
ترجمہ کنزالایمان: اورتم سے پوچھتے ہیں حیض کا حکم تم فرما ؤ وہ ناپاکی ہے تو عورتوں سے الگ رہوحیض کے دنوں اور ان سے نزدیکی نہ کرو جب تک پاک نہ ہو لیں۔(پ2،البقرۃ:222)
اسی طرح حدیثوں میں بھی بکثرت اس کی حرمت و ممانعت آئی ہے ۔
حدیث:۱
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص حیض والی عورت سے جماع کرے یا عورت کے پچھلے