| جہنم کے خطرات |
حدیث:۴
حضرت امیر المومنین عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ جب بھی کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ تنہائی میں ہوتا ہے تو ان دونوں کے درمیان تیسرا شیطان ہوتا ہے۔(سنن الترمذی،کتاب الفتن ، باب ماجاء فی لزوم الجماعۃ،الحدیث۲۱۷۲،ج۴،ص۶۷)
حدیث:۵
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں اور حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما دونوں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں حاضر تھیں کہ ناگہاں ابن ام مکتوم آ گئے، یہ اس وقت کی بات ہے جب کہ پردہ کی آیت نازل ہو چکی تھی تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ہم دونوں سے فرمایا کہ تم دونوں ان سے پردہ کرو۔ تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ!صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کیا وہ اندھے نہیں ہیں؟ وہ تو ہم کو دیکھتے ہی نہیں پھر ان سے پردہ کیوں کریں؟ تو حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم دونوں اندھی ہو۔ کیا تم دونوں انہیں دیکھ نہیں رہی ہو؟(سنن الترمذی،کتاب الادب،باب ماجاء فی احتجاب النساء...الخ،الحدیث۲۷۸۷،ج۴،ص۳۵۶)
مطلب یہ ہے کہ مرد اجنبیہ عورت کو دیکھے یہ بھی حرام ہے اور عورتیں مردوں کو دیکھیں یہ بھی حرام ہے اور ہر حرام کام سے بچنا فرض ہے اور حرام کام کو کرنا جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔
(۴۱) پیشاب سے نہ بچنا
ہر مسلمان مرد اور عورت پر شرعاً لازم ہے کہ وہ اپنے بدن اور کپڑوں کو