Brailvi Books

جہنم کے خطرات
117 - 205
رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہی خیال ہوا اس لئے آپ نے اس کو درہ مار کر سزا دی۔ لیکن امیرالمومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے جب اس نے اپنی صفائی پیش کر دی تو امیر المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اخلاص دیکھو کہ آپ نے ایک معمولی انسان کے سامنے اپنے آپ کو قصاص لینے کیلئے پیش کر دیا۔ وہ تو خیریت ہو گئی کہ اس نے آپ کو معاف کر دیا ورنہ امیر المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو اس کے ہاتھ سے درہ کی مار کھانے کیلئے تیار ہو گئے۔

     اللہ اکبر!یہ ہے جانشین پیغمبر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عدل و انصاف کا وہ اعلیٰ شاہکار کہ آج اس جمہوریت کے دور میں بھی کوئی اس کو سوچ بھی نہیں سکتا۔ سبحان اللہ! سبحان اللہ !صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے اخلاص و للہیت کی مثال نہیں مل سکتی۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
(۴۰) بے پردگی
    عورتوں کا بے پردہ باہر آنا جانا، اور غیر محرم مردوں سے ملنا جلنا حرام و گناہ ہے۔ قرآن مجید میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے مقدس نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازواج مطہرات کو مخاطب بنا کر ارشاد فرمایا :
وَقَرْنَ فِیۡ بُیُوۡتِکُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاہِلِیَّۃِ الْاُوۡلٰی
ترجمہ کنزالایمان:اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسے اگلی اہلیت کی بے پردگی ۔ (پ22،الاحزاب:33)

    اس بارے میں حدیثوں کے اندر بھی بڑی سخت ممانعت آئی ہے اور وعیدیں بھی دی گئی ہیں۔
Flag Counter