Brailvi Books

جہنم کے خطرات
116 - 205
میں چلا گیا ہے اور اس نے مجھے یہ وصیت کر دی ہے کہ میں اس کے گھر میں آیا جایا کروں تو امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کو درہ مارا اور فرمایا کہ گھر میں داخل مت ہوا کروبلکہ دروازے پر کھڑے ہو کر پوچھ لیا کرو کہ کیا تم لوگوں کو کوئی ضرورت ہے؟ کیاتم لوگوں کو کچھ چاہیے؟
(کنزالعمال،کتاب الحدودمن قسم الأفعال،الخلوۃبالأجنبیۃ، الحدیث:۱۳۶۱۵، ج۳،الجزء الخامس،ص۱۸۳)
حدیث:۳

     حضرت عطاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا گزر ایک ایسے آدمی کے پاس سے ہوا کہ وہ اپنی عورت سے بات چیت کر رہا تھا تو حضرت امیر المومنین عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کو درہ مارتے ہوئے اس کے اوپر چڑھ بیٹھے۔ تو اس نے گڑ گڑاتے ہوئے کہا کہ اے امیر المومنین! یہ عورت تو میری بیوی ہے توامیر المومنین شرمندہ ہو گئے اور فرمایا کہ( مجھ کو غلط فہمی ہو گئی اور تم کو میں نے غلط سزا دی) لو تم یہ درہ مجھ کو مار کر اپنا قصاص مجھ سے لو۔ تو اس نے کہا کہ اے امیر المومنین!میں نے آپ کو بخش دیا۔ امیر المومنین نے فرمایا کہ اس کی مغفرت تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ لیکن اگر تم چاہو تو معاف کر دو تو اس نے کہا کہ اے امیر المومنین!میں نے آپ کو معاف کر دیا ۔
(کنزالعمال،کتاب الحدودمن قسم الأفعال،الخلوۃبالأجنبیۃ،الحدیث:۱۳۶۱۹، ج۳، الجزء الخامس،ص۱۸۳)
مسائل و فوائد
    تنہائی میں کسی اجنبی عورت سے بات چیت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ امیر المومنین
Flag Counter