| جہنم کے خطرات |
ہر عہد اور وعدے کو پورا کرنا مسلمان کیلئے لازم و ضروری ہے اور عہد کو توڑ دینا اور وعدہ خلافی کرنا اگر بغیر کسی عذر شرعی کے ہو تو حرام و گناہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
(۳۹) اجنبی عورتوں کے ساتھ تنہائی
اجنبی عورتوں کے ساتھ خلوت اور ان کے ساتھ تنہائی میں ملنا جلنا حرام و گناہ ہے۔ اس مسئلہ میں چند حدیثیں تحریر کی جاتی ہیں تا کہ لوگوں کو ان سے ہدایت نصیب ہو۔
حدیث:۱
حضرت امیر المومنین عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ان عورتوں کے گھر جن کے شوہر غائب ہوں سوا ان کے محرموں کے کوئی دوسرا داخل نہ ہو اور اگر کوئی کہے کہ عورت کا دیور، تو سن لو کہ دیور تو موت ہے۔ (یعنی اس سے تو بہت زیادہ خطرہ ہے ) لہٰذا عورت کو دیور سے اس طرح بھاگنا چاہیے جیسے موت سے۔(کنزالعمال،کتاب الحدودمن قسم الأفعال،الخلوۃبالأجنبیۃ،الحدیث:۱۳۶۱۴، ج۳، الجزء الخامس،ص۱۸۳)
حدیث:۲
حضرت ابو عبدالرحمن سلمیرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جن عورتوں کے شوہر غائب ہوں کوئی شخص ان کے گھروں میں نہ داخل ہو تو عبدالرحمان سلمی نے کہا کہ میرا ایک بھائی یا ایک بھتیجہ جہاد