| جہنم کے خطرات |
(۲)اور جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ (۳) اور جب کوئی معاہدہ کرے تو عہد شکنی کرے۔ (۴) اور جب جھگڑا کرے تو گالی بکے۔
(صحیح البخاری،کتاب الجزیۃ والموادعۃ،باب اثم من عاھد ثم غدر، الحدیث۳۱۷۸،ج۲،ص۳۷۰)
حدیث:۳
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ہر عہد شکنی کرنے والے کی سرین کے پاس قیامت میں اس کی عہد شکنی کا ایک جھنڈا ہو گا۔(صحیح مسلم،کتاب الجہادوالسیر،باب تحریم الغدر،الحدیث۱۷۳۸،ص۹۵۶)
حدیث:۴
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ جب اولین و آخرین کو اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) جمع فرمائے گا تو ہر عہد توڑنے والے کیلئے ایک جھنڈا بلند کیا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی عہد شکنی ہے۔(صحیح مسلم،کتاب الجہادوالسیر،باب تحریم الغدر،الحدیث۱۷۳۵،ص۹۵۵)
حدیث:۵
ایک صحابی سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ لوگ اس وقت تک ہلاک نہ ہوں گے جب تک کہ وہ اپنے لوگوں سے عہد شکنی نہ کریں گے۔(سنن ابی داود،کتاب الملاحم،باب الامروالنھی،الحدیث۴۳۴۷،ج۴،ص۱۶۶)