ترجمہ کنزالایمان:اے ایمان والواپنے قول پورے کرو۔(پ6،المائدۃ:1)
دوسری آیت میں یوں ارشاد فرمایا :
اِنَّ الْعَہۡدَکَانَ مَسْـُٔوۡلًا ﴿۳۴﴾
ترجمہ کنزالایمان:بیشک عہد سے سوال ہونا ہے ۔(پ15،بنی اسرائیل:34)
حدیث:۱
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو مسلمان عہد شکنی اور وعدہ خلافی کرے اس پر اللہ اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے اور اس کا نہ کوئی فرض قبول ہو گا نہ نفل۔
(صحیح البخاری،کتاب الجزیۃ والموادعۃ،باب اثم من عاھدثم غدر، الحدیث۳۱۷۹، ج۲،ص۳۷۰)
حدیث:۲
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ چار باتیں جس شخص میں ہوں وہ خالص منافق ہو گا:
(۱)جب بات کرے تو جھوٹ بولے ۔