Brailvi Books

جہنم کے خطرات
110 - 205
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ فرقہ قدریہ کی صحبت میں نہ بیٹھو اور ان سے سلام و کلام کی ابتدا نہ کرو۔
(سنن ابی داود،کتاب السنۃ،باب الدلیل علی زیادۃ الایمان ونقصانہ، الحدیث: ۴۷۱۰،ج۴،ص۳۰۲)
حدیث:۵

    حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ چھ آدمیوں پر میں نے لعنت کی ہے اور اللہ نے لعنت کی ہے اور ہر نبی علیہ السلام نے لعنت کی ہے۔وہ چھ آدمی یہ ہیں

(۱)ا للہ عزوجل کی کتاب میں کچھ بڑھا دینے والا (۲) ا للہ عزوجل کی تقدیر کو جھٹلانے والا (۳)زبردستی غلبہ حاصل کرنے والا تا کہ وہ ان لوگوں کو عزت دے جنہیں خدا عزوجل نے ذلیل کر دیا ہے اور ان لوگوں کو ذلیل کرے جنہیں خدا عزوجل نے عزت دی ہے (۴)خدا عزوجل کے حرام کو حلال ٹھہرانے والا (۵) میری اولاد سے وہ سلوک حلال سمجھنے والا جو اللہ عزوجل نے حرام کیا ہے (۶)میری سنت کو چھوڑ دینے والا۔
(سنن الترمذی،کتاب القدر،باب۱۷،الحدیث۲۱۶۱،ج۴،ص۶۱)
حدیث:۶

     حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس آیا اور کہا کہ فلاں آدمی نے آپ کو سلام کہا ہے۔ تو آپ نے فرمایا کہ بے شک مجھے خبر پہنچی ہے کہ وہ بدعتی (یعنی قدریہ) ہو گیا ہے۔ تو اگر یہ خبر درست ہو کہ وہ بدعتی ہو گیا ہے تو تم اس سے میرا سلام نہ کہنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ
Flag Counter