مذکورہ بالاآیتوں اورحدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ کفارو مشرکین وبددینوں، بدمذہبوں سے میل و ملاپ و محبت و دوستی کرنا، اور ان لوگوں کو اپنا راز دار بنانا ناجائز و حرام، سخت گناہ کبیرہ اور جہنم کا کام ہے۔ واضح رہے کہ دنیاوی معاملات مثلاً سودا بیچنا خریدنا، مال کا لین دین اور معاملات کی بات چیت کفار و مشرکین اور بددینوں، بد مذہبوں سے شریعت میں منع نہیں۔ مگر موالات اور ایسی محبت و دوستی کہ ان کے کفر اور بد مذہبیت سے نفرت ختم ہو جائے یہ یقینا حرام و گناہ اور جہنم کا کام ہے۔ اس زمانے میں بہت سے مسلمان اس بلا میں گرفتار ہیں۔ انہیں اس گناہ کے کام سے توبہ کرکے اپنی اصلاح کر لینی چاہیے خدا و ند کریم سب کو خیر کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)