| جہنم کے خطرات |
علیہ واٰلہٖ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم مسلمان کے سوا کسی اور کو ساتھی نہ بناؤاور پرہیز گار کے سوا کوئی تمہارا کھانا نہ کھائے۔
(سنن ابی داود،کتاب الآداب،باب من یؤمران یجالس،الحدیث۴۸۳۲،ج۴،ص۳۴۱)
حدیث:۲
حضرت ابوہریرہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ آخری زمانے میں کچھ ایسے جھوٹے مکار لوگ ہوں گے جو تمہارے پاس ایسی باتیں لائیں گے کہ ان باتوں کونہ تم نے سنا ہو گا نہ تمہارے باپ دادوں نے تو ایسے لوگوں سے تم اپنے کو اور ان کو اپنے سے بچاؤتاکہ وہ تم کو گمراہ نہ کریں اور تم کو فتنہ میں نہ ڈال دیں۔(صحیح مسلم،المقدمۃ،باب النھی عن الروایۃ عن الضعفاء...الخ،الحدیث۷،ص۹)
حدیث:۳
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ ''فرقہ قدریہ'' اس امت کے مجوسی ہیں اگر وہ بیمار ہو جائیں تو تم لوگ ان کی بیمار پرسی نہ کرو اور اگر وہ مر جائیں تو تم لوگ ان کے جنازہ پر مت حاضر ہوا کرو۔(سنن ابی داود،کتاب السنۃ،باب الدلیل علی زیادۃ الایمان ونقصانہ، الحدیث۴۶۹۱،ج۴،ص۲۹۴)
حدیث:۴
امیر المومنین حضرت عمر رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ