Brailvi Books

جہنم کے خطرات
108 - 205
دوسری آیت میں ارشاد فرمایا :
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا بِطَانَۃً مِّنْ دُوۡنِکُمْ لَا یَاۡ لُوۡنَکُمْ خَبَالًا ؕ وَدُّوۡا مَاعَنِتُّمْ ۚ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوَاہِہِمْ ۚۖ وَمَا تُخْفِیۡ صُدُوۡرُہُمْ اَکْبَرُ ؕ
ترجمہ کنزالایمان: اے ایمان والو غیروں کو اپنا رازدار نہ بناؤ وہ تمہاری برائی میں گئی(کمی) نہیں کرتے انکی آرزو ہے جتنی ایذا تمہیں پہنچے بیران کی باتوں سے جھلک اٹھا اور وہ جو سینے میں چھپائے ہیں اور بڑا ہے۔(پ4،اٰل عمران:118)

ایک دوسری آیت میں یوں ارشاد فرمایا :
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا دِیۡنَکُمْ ہُزُوًا وَّ لَعِبًا مِّنَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْکِتٰبَ مِنۡ قَبْلِکُمْ وَالْکُفَّارَ اَوْلِیَآءَ ۚ
ترجمہ کنزالایمان: اے ایمان والو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنا لیا ہے وہ جو تم سے پہلے کتاب دیئے گئے اور کافر ان میں کسی کو اپنادوست نہ بناؤ۔(پ6،المائدہ:57)

ایک دوسری آیت میں یہ فرمایا :
وَقَدْ نَزَّلَ عَلَیۡکُمْ فِی الْکِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰیٰتِ اللہِ یُکۡفَرُ بِہَا وَیُسْتَہۡزَاُ بِہَا فَلَا تَقْعُدُوۡا مَعَہُمْ حَتّٰی یَخُوْضُوۡا فِیۡ حَدِیۡثٍ غَیۡرِہٖۤ ۫ۖ اِنَّکُمْ اِذًا مِّثْلُہُمْ ؕ
ترجمہ کنزالایمان: اور بیشک اللہ تم پر کتاب میں اتار چکا کہ جب تم اللہ کی آیتوں کو سنو کہ ان کا انکار کیا جاتا اور ان کی ہنسی بنائی جاتی ہے تو ان لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھو جب تک وہ اور بات میں مشغول نہ ہوں ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہو۔(پ5،النساء :140)

    ان آیتوں کے بعد اس مضمون کی چند حدیثیں بھی پڑھ لیجئے ۔

حدیث:۱

     حضرت ابو سعیدرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ تعالیٰ
Flag Counter