Brailvi Books

جہنم کے خطرات
106 - 205
رہنے کا سبب ہے اور بخیلی سے بھی بچتے رہو اس لئے کہ بخیلی نے تم سے پہلوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ان کی بخیلی ہی نے اُن کو اِس بات پر اُبھارا تھا کہ انہوں نے اپنے خونوں کو بہایا اور حرام چیزوں کو حلال ٹھہرا یا ۔
(صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ...الخ،باب تحریم الظلم، الحدیث:۲۵۷۸، ص۱۳۹۴)
حدیث:۴

     امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنے کو مظلوم کی بددُعا سے بچاؤ۔ اس لئے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنے حق کا سُوال کریگا اور اللہ تعالیٰ کسی حق والے کے حق کو روکتا نہیں ہے۔
    (شعب الایمان للبیھقی،باب فی طاعۃ اولی الامر،فصل فی ذکرماورد من التشدید فی الظلم،الحدیث۷۴۶۴،ج۶،ص۴۹)
حدیث:۵

     حضرت ابن عمر رضی ا للہ تعالیٰ عنہماسے مروی ہے کہ جو شخص کسی مقدمہ میں کسی ظالم کی مدد کرے تو وہ ہمیشہ ا للہ عزوجل کے غضب میں رہے گایہاں تک کہ اس سے الگ ہو جائے ۔
(کنزالعمال،کتاب الأخلاق من قسم الأقوال، الظلم والغضب، الحدیث: ۷۵۹۱، ج۲،الجزء الثالث،ص۲۰۰)
حدیث:۶

     حضرت اوس بن شرحبیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جو شخص ظالم کے
Flag Counter