Brailvi Books

جہنم کے خطرات
105 - 205
حدیث:۱

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ بے شک ا للہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتا ہے یہاں تک کہ جب اس کو اپنی پکڑ میں لے لیتا ہے تو پھر اس کو چھٹکارا نہیں دیتا ہے۔ پھر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے یہ آیت پڑھی:
وَکَذٰلِکَ اَخْذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰی وَہِیَ ظَالِمَۃٌ ؕ
ترجمہ کنزالایمان: اور ایسی ہی پکڑ ہے تیرے رب کی جب بستیوں کو پکڑتا ہے ان کے ظلم پر۔(پ12 ، ھود :102)
(صحیح البخاری،کتاب التفسیر، باب وکذلک أخذ ...الخ، الحدیث:۴۶۸۶، ج۳،ص۲۴۷)
حدیث:۲

     حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جب حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم مَقامِ حجر یعنی قوم عاد وثمود کی بستیوں میں سے گزرے تو فرمایا کہ اے لوگو! اِن ظالموں کے گھروں میں روتے ہوئے داخل ہونا۔ کیونکہ یہ خوف ہے کہ کہیں تم کو بھی وہی عذاب نہ پہنچ جائے جو اِن ظالموں کو پہنچا تھا یہ فرمایا پھر اپنے سر پر کپڑا ڈال کر بڑی تیزی کے ساتھ چلے اور اُس وادی سے گزر گئے۔
(صحیح البخاری،کتاب المغازی، باب نزول النبی الحجر، الحدیث: ۴۴۱۹، ج۳، ص۱۴۹)
حدیث:۳

     حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ ظلم کرنے سے بچتے رہو کیونکہ ظلم قیامت کے دن اندھیرے میں
Flag Counter