Brailvi Books

جہنم کے خطرات
103 - 205
 ص۴۲۹۔سنن النسائی،کتاب الضحایا،باب من قتل عصفورابغیرحقھا، ج۷،ص۲۳۹)
حدیث:۸

     حضرت سہل بن الحنظلیہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ایک ایسے اونٹ کے پاس سے گزرے جس کی پیٹھ اُس کے پیٹ سے (بھوک کی وجہ سے) مل گئی تھی۔ تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ اِن بے زبان جانوروں کے بارے میں ا ﷲتعالیٰ سے ڈر و ان پر اُس وقت سوار ہوا کرو جب کہ وہ اچھی حالت میں ہوں اور جب انہیں چھوڑو تو اُس وقت بھی انہیں اچھی حالت میں چھوڑو ۔
(مشکوٰۃ المصابیح، کتاب النکاح،باب النفقات وحق المملوک، الفصل الثانی، الحدیث: ۳۳۷۰،ج۲ ،ص۲۶۶۔سنن ابی داود،کتاب الجھاد،باب مایؤمربہ من القیام علی الدواب والبھائم،الحدیث۲۵۴۸،ج۳،ص۳۲)
مسائل و فوائد
    کسی جاندار کو پرند ہو یا چرند بلا وجہ ستا نا او ر ا یذا دینا شرعاً حرام ہے صرف ان جانوروں کومارڈالناجائزہے جومہلک یا مُوذی ہوں۔ (واللہ تعالیٰ اعلم)
(۳۵)ظلم
    ہر قسم کا ظلم حرام و گناہ کبیرہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ قرآن مجید اور حدیثوں میں ظلم کرنے کی ممانعت اور اس کی مذمت بکثرت آئی ہے بلکہ بہت ظالموں کی بستیاں ان کے ظلم کی نحوست کی وجہ سے ہلاک و برباد کر دی گئیں۔
Flag Counter