Brailvi Books

جہنم کے خطرات
102 - 205
حدیث:۵

    حضرت جابر رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جانوروں کو ان کے چہروں پر مارنے اور داغ لگانے سے منع فرمایا ہے۔
(صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ، باب النھی عن ضرب الحیوان...الخ، الحدیث:۲۱۱۶،ص۱۱۷۱)
حدیث:۶

    حضرت جابر رضی ا للہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ ایک گدھا رسول ا للہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سامنے سے گزرا جس کے چہرے پر داغ لگایا گیا تھاتو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اس شخص پر اللہ کی لعنت ہو جس نے اس کے چہرے پر داغ لگایا ہے۔
(صحیح مسلم،کتاب اللباس والزینۃ، باب النھی عن ضرب الحیوان ...الخ، الحدیث:۲۱۱۷،ص۱۱۷۲)
حدیث:۷

     حضرت عبدا للہ بن عمرو بن العاص رضی ا للہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص ایک گُوریا(چڑیا)کو یا اس سے بڑے پرندے کو ناحق قتل کر دے تو اللہ تعالیٰ اُس سے اُس کے قتل کے بارے میں پوچھ گچھ فرمائے گا تو کسی نے کہا کہ یا رسول ا للہ !صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اس کا حق کیا ہے؟ تو فرمایاکہ یہ ہے کہ اس کو ذبح کرے اور کھائے، نہ یہ کہ اس کا سر کاٹ کر پھینک دے۔
(مشکوٰۃ المصابیح، کتاب الصید والذبائح، الفصل الثانی،الحدیث:۴۰۹۴ج۲،
Flag Counter