Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
75 - 857
دینار صدقہ کرنے سے زیادہ پسند ہے۔'' 

(68)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا عون بن عبداللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''مجھے خبردی گئی ہے کہ خوفِ خدا عزوجل میں نکلنے والے انسان کے آنسو اس کے جسم کے جس حصہ پر پہنچیں گے اللہ عزوجل اس حصے کو جہنم پر حرام فرمادے گا اورنور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے سینہ مبارک سے رونے کی آواز اس طرح نکلتی تھی جیسے کھولتی ہوئی ہنڈیا کے جوش مارنے سے نکلتی ہے۔''        حضرت سیدنا کِندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''خوفِ خدا عزوجل میں روتے ہوئے بہنے والے آنسوؤں کا ایک قطرہ آگ کے کئی سمندر بجھادیتا ہے۔'' 

    حضرت سیدنا ابن سماک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے فرماتے:''تیری باتیں توزاہدوں جیسی ہيں لیکن عمل منافقوں جیسا ہے اور اس کے باوجود جنت میں داخلہ چاہتا ہے،دور ہوجا! دور ہوجا! جنت کے لئے تودوسرے لوگ ہیں جن کے اعمال ہمارے عملوں جیسے نہیں۔''

    حضرت سیدنا سفیان ثوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''میں نے حضرت سیدنا جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس حاضر ہوکر عرض کی :''اے اللہ کے رسول عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے شہزادے رضی اللہ تعالیٰ عنہ! مجھے وصیت فرمائیے؟'' تو انہوں نے دو باتیں ارشاد فرمائیں : ''اے سفیان! (۱)مروّت جھوٹے کے لئے اور راحت حاسد کے لئے نہیں ہوتی اور(۲)اخوت تنگ دل لوگوں کے لئے اور سرداری بداخلاق لوگوں کے لئے نہیں ہوتی۔'' میں نے عرض کی: ''اے شہزادۂ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم و رضی اللہ تعالیٰ عنہ!مزید ارشاد فرمائیے؟'' توانہوں نے مزیدارشاد فرمایا:''اے سفیان! (۱)اللہ عزوجل کے حرام کردہ کاموں سے رکے رہو، تدبر والے بن جاؤ گے(۲)اللہ عزوجل نے تمہارے لئے جو تقسیم مقرر کی ہے اس پر راضی رہو،سرِتسلیم خم کرنے والے بن جاؤ گے (۳)لوگوں سے اسی طرح ملو جس طرح تم چاہتے ہوکہ وہ تم سے ملیں، ایمان والے بن جاؤ گے اور (۴)فاجر کی صحبت میں نہ بیٹھو کہیں وہ تمہیں اپنی بدکاریاں نہ سکھادے، جیسا کہ مروی ہے کہ،

     سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو چاہے کہ وہ دیکھے کس سے دوستی کررہا ہے۔''
(جامع الترمذی، کتاب الزھد، باب الرجل علی دین خلیلہ، الحدیث:۲۳۷۸،ص۱۸۹۰)
    (۵)اور اپنے معاملات میں اللہ عزوجل کا خوف رکھنے والوں سے مشورہ کرلیا کرو۔'' میں نے عرض کی: ''اے شہزادۂ رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہ! مزید ارشاد فرمائیے؟''تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ''اے
Flag Counter