| جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول) |
ذمہ کوئی گناہ ہو۔''
حضرت سیدنا امام زین العابدین علی بن حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب وضو کرکے فارغ ہوتے تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر لرزہ طاری ہوجاتا۔ جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا:''تم پر افسوس ہے! کیا تم نہیں جانتے کہ میں کس کی بارگاہ میں کھڑا ہو رہا ہوں او رکس سے مناجا ت کرنا چاہتا ہوں؟''
امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:''خوفِ خدا عزوجل مجھے کھانے ، پینے اور خواہشات کی تکمیل سے روک دیتا ہے۔''
(64)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ان سات افرادکا تذکرہ فرمایا جنہیں اللہ عزوجل اس دن اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا جس دن اس کے عرش کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا اور ان خوش نصیبوں میں اس شخص کا بھی ذکر فرمایا جس نے تنہائی میں اللہ عزوجل کی وعیدوں اور اس کے عقاب کو یاد کیا تو اپنے گناہوں اور نافرمانیوں کو یاد کر کے اس کی آنکھیں بہہ پڑیں۔''(صحیح البخاری، کتاب الاذان،باب من جلس فی المسجد۔۔۔۔۔۔ الخ،الحدیث:۶۶۰،ص۵۳،''تحت ظل عرشہ'' بدلہ'' فی ظلہ'')
(65)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ،باعث نزول سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''دوآنکھوں کو جہنم کی آگ نہ چھوئے گی: ایک وہ آنکھ جو رات کے کسی حصے میں اللہ عزوجل کے خوف سے روئے اور دوسری وہ آنکھ جو اللہ عزوجل کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے رات گزارے۔''
(جامع الترمذی،کتاب الجھاد،باب ماجاء فی فضل الحرس۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۱۶۳۹،ص۱۸۲۰، بدون'' فی جوف اللیل '')
(66)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آقائے دو جہاں،مکینِ لامکاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''قیامت کے دن ان تین آنکھوں کے علاوہ ہر آنکھ روئے گی: (۱) وہ آنکھ جو اللہ عزوجل کی حرام کردہ اشیاء سے رک جائے، (۲) وہ آنکھ جو راہ خدا عزوجل میں پہرہ دے اور (۳) وہ آنکھ جس سے خوفِ خدا عزوجل میں مکھی کے پر کے برابر آنسو نکلے۔''
(الترغیب والترہیب، کتاب التوبۃ والزہد ، باب الترغیب فی بکاء من خشیۃ اللہ ،الحدیث:۵۰۹۶ ،ج۴ ، ص ۹۹)
(67)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسولِ کائنات،فخرِ موجودات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جو شخص خوفِ خدا عزوجل میں روئے گا وہ جہنم میں اس وقت تک داخل نہ ہوگا جب تک دو دھ تھنوں میں واپس نہ چلا جائے۔ اور راہِ خدا عزوجل کا غبار اور جہنم کا دھواں کبھی اکٹھے نہ ہوں گے۔''
(جامع الترمذی، کتاب فضائل الجھاد،باب ماجاء فی فضل غبار،الحدیث:۱۶۳۳،ص۱۸۱۹)
حضرت سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العا ص رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: ''خوفِ خدا عزوجل میں ایک آنسو بہانا مجھے ہزار