Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
68 - 857
میں لکھا تھا) :''اما بعد! جب اللہ عزوجل تمہیں بندوں پر ظلم کرنے کی قدرت دے تو اس بات کو یاد رکھناکہ اللہ عزوجل کو تم پر کتنی قدرت ہے اور جان لو کہ تم ان پر جو بھی ظلم کروگے وہ ظلم ان کی موت کے بعد ان سے دور ہوجائے گا جب کہ اس کی شرمندگی اور آخرت میں جہنم کی آگ تمہارے لئے ہمیشہ باقی رہے گی اور یہ بھی جان لو کہ اللہ عزوجل ظالم سے مظلوم کا حق ضرور دلائے گا اورباز آجاؤ اور ایسے لوگوں پر ظلم کرنے سے بچتے رہو جن کا تمہارے مقابلہ میں اللہ عزوجل کے علاوہ کوئی مددگارنہیں کیونکہ اللہ عزوجل جب اپنی جانب بندے کی سچی التجاء اور اضطرار دیکھتا ہے تو فوراً اس کی مدد فرماتا ہے۔''

چنانچہ اللہ عزوجل فرماتا ہے:
اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکْشِفُ السُّوۡٓءَ
ترجمۂ کنزالایمان:یاوہ جو لاچار کی سنتاہے جب اسے پکارے اور دور کردیتاہے برائی۔ (پ 20، النمل : 62)

    حضرت سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:''اللہ عزوجل نے جب ملائکہ کو پیدا فرمایا تو انہوں نے آسمان کی طر ف سراٹھا کر عرض کی:''یارب عزوجل! تُو کس کے ساتھ ہے ؟''تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا:''جب تک مظلوم کا حق نہ دِلادوں اس کے ساتھ ہوں۔'' 

    اسلاف رحمہم اللہ تعالیٰ میں سے کسی بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا قول ہے :''اے گنہگارو! اپنے اُوپر اللہ عزوجل کی طویل بردباری( یعنی لمبی ڈھیل) سے دھوکہ نہ کھاؤ بلکہ گناہوں کے سبب اس کی ناراضگی سے ڈرو کیونکہ اللہ عزوجل فرماتا ہے:
فَلَمَّاۤ اٰسَفُوۡنَا انۡتَقَمْنَا مِنْہُمْ
ترجمۂ کنزالایمان:پھر جب انہوں نے وہ کیا جس پر ہمارا غضب ان پر آیا۔(پ 25،الزخرف :55)

    حضرت سیدنا یعقوب القاری عليہ رحمۃاللہ الباری فرماتے ہیں:''میں نے خواب میں ایک طویل القامت شخص کو دیکھا کہ لوگ اس کے پیچھے چل رہے تھے، میں نے پوچھا: ''یہ بزرگ کون ہیں؟''تو لوگوں نے بتایا:''یہ حضرت سیدنا اویس قرنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔'' تو میں بھی ان کے پیچھے چل دیا اور عرض کی :''اللہ عزوجل آپ پر رحم فرمائے مجھے کوئی وصیت فرمائیے؟'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے میری طرف تیوری چڑھائی تومیں نے عرض کی :''میں ہدایت کا طلب گا ر ہوں، مجھے ہدایت دیجئے اللہ عزوجل آپ کو سیدھے راستے پر چلائے۔'' تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:''اللہ عزوجل کی اطاعت کرتے وقت اس کی رحمت طلب کرو اور اللہ عزوجل کی نافرمانی کرتے وقت اس کی ناراضگی سے ڈرو اور ان دونوں حالتوں کے درمیان اس سے اپنی امید نہ توڑو۔'' پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔'' 

    تورات شریف میں اللہ عزوجل کا فرمانِ عالیشان ہے :''اے بنی اسرائیل! میں تم سے محبت کرتاتھا، پھر جب تم نے
Flag Counter