Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
56 - 857
(40)۔۔۔۔۔۔ مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تین شخص جنت میں داخل نہ ہوں گے: (۱)شراب کا عادی (۲)رشتہ داری توڑنے والااور(۳)جادو کوسچاکہنیوالا۔''
(المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث ابی موسیٰ اشعری،الحدیث: ۱۹۵۸۶،ج۷، ص۱۳۹)
(41)۔۔۔۔۔۔ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ،باعث نزول سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : '' اللہ عزوجل فرماتا ہے: تین شخص ایسے ہیں جن سے میں قیامت کے دن جھگڑوں گا:(۱)وہ شخص جسے میرے لئے کچھ مال دیا گیا پھر اس نے اس مال میں خیانت کی (۲)وہ شخص جس نے آزاد آدمی کو بیچا پھر اس کی قیمت کھالی (۳)وہ شخص جس نے کسی کو اُجرت پر رکھا پھر اس سے کام پورا لیا مگر اجرت پوری نہ دی۔''
    (المسند للامام احمد بن حنبل،مسند ابی ھریرہ، الحدیث:۸۷۰۰،ج۳،ص۲۷۸،بدون'' العمل'')
(42)۔۔۔۔۔۔سرکارِ مدینہ ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''والدین کا نافرمان ، شراب کا عادی اور چغل خور جنت میں داخل نہ ہوں گے۔''
(المسند للامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن عمروبن العاص، الحدیث: ۶۹۰۹،ج۲، ص۶۴۷''نمام بدلہ'' منان'')
(43)۔۔۔۔۔۔ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''والدین کا نافرمان، شراب کا عادی اور تقدیر کا منکر جنت میں داخل نہ ہوں گے۔''
(المسندللامام احمد بن حنبل،حدیث ابی الدرداء عویمر، الحدیث:۴ ۲۷۵۵،ج۱۰، ص۴۱۶)
(44)۔۔۔۔۔۔ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''پانچ شخص جنت میں داخل نہ ہوں گے: ''(۱) شراب کا عادی (۲)جادو کرنے والا (۳)رشتہ داری توڑنے والا (۴)کاہن اور(۵)احسان جتلانے والا۔''
(المسند للامام احمد بن حنبل،مسند ابی سعید الخدری، الحدیث: ۱۱۱۰۷،ج۴، ص۳۰)
(45)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل کی اس شخص پر لعنت ہو جو جانور ذبح کرتے وقت غیر اللہ کا نام لیتا ہے، اللہ عزوجل کی اس شخص پر لعنت ہو جو اپنے والدین پر لعنت بھیجتا ہے، اللہ عزوجل کی اس شخص پر لعنت ہو جو کسی بدعتی کو پناہ دیتاہے اوراللہ عزوجل کی اس شخص پر لعنت ہو جو زمینی راستوں کے نشان مٹا دیتاہے۔''
(صحیح مسلم، کتاب الاضاحی،باب تحریم الذبح لغیر اللہ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۵۱۲۵،۵۱۲۴،ص۱۰۳۱)
(46)۔۔۔۔۔۔ شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباذنِ پروردگار عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :
Flag Counter