Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
453 - 857
سلام کرنے ميں بخل کرے۔''
   (المعجم الصغیر للطبرانی،الحدیث:۳۳۶،ج۱،ص۱۲۱)
 (5)۔۔۔۔۔۔ (نماز ادا کرتے ہوئے )رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنے پیچھے ایک شخص کو گوشۂ چشم سے دیکھاجو رکوع اور سجدے میں اپنی پشت کو سیدھا نہیں کر رہا تھا تو جب آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اپنی نماز مکمل فرما لی تو ارشاد فرمایا :''اے گروہِ مسلمین! جو نماز میں رکوع و سجود کے دوران اپنی پشت کو سیدھا نہیں کرتا اس کی کوئی نماز نہیں ۔ ''
 ( سنن ابن ماجہ ،ابواب اقامۃ الصلوات ۔۔۔۔۔۔الخ ،باب الرکوع فی الصلاۃ،الحدیث:۸۷۱،ص۲۵۲۸)
نماز میں رکوع و سجود کامل طور پر ادانہ کرنے پر وعیدیں:
 (6)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابو عبد اللہ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ايک شخص کودیکھا کہ رکوع پورا ادانہیں کرتا اور سجدوں ميں ٹھونگيں ماررہا ہے تو ارشاد فرمايا :''اگر اس شخص کا اسی حالت ميں انتقال ہو جائے تو يہ حضرت سیدنامحمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی ملت کے علاوہ پر مرے گا۔''پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''نماز ميں رکوع پورا نہ کرنے اور سجدوں ميں ٹھونگے مارنے والے کی مثال اس بھوکے شخص کی سی ہے جو ايک يا دو کھجوريں کھانے پر اکتفا کرتا ہے حالانکہ وہ اس کے کسی کام نہيں آتيں۔''
   ( المعجم الکبیر ، الحدیث ۳۸۴۰ ، ج۴ ، ص ۱۱۵)
 (7)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العٰلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''آد می ساٹھ 60سال تک نماز پڑھتا رہتا ہے مگر اس کی کوئی نماز قبول نہيں ہوتی، شايد وہ رکوع تو پورے کرتا ہو مگر سجدے پورے نہ کرتا ہو یاپھر سجدے پورے کرتا ہو مگر رکوع پورے نہ کرتا ہو۔''
 ( الترغیب والترھیب ،کتاب الصلوۃ ، باب الترھیب من عدم اتمام ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۷۵۷، ج۱ ، ص ۲۴۰)
 (8)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے (ایک ستون کی طرف اشارہ کرکے)ارشادفرمایا :''اگر تم ميں سے کسی کے پاس يہ ستون ہوتا تو وہ اسے توڑناہرگزپسند نہ کرتا پھر وہ جان بوجھ کراپنی نماز کيسے توڑ ديتا ہے؟ حالانکہ وہ تو اللہ عزوجل کے لئے ہوتی ہے، نماز پوری کيا کرو کيونکہ اللہ عزوجل کامل نماز ہی قبول فرماتا ہے۔''
 (المعجم الاوسط، الحدیث:۶۲۹۶،ج۴ ، ص۳۷۶،'یعمد''بدلہ''یعہد'')
 (9)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ايک شخص کو دیکھا کہ وہ رکوع و سجود پورے ادانہیں کررہا تو ارشاد فرمايا :''اگر يہ مر گيا تو حضرت سیدنامحمد مصطفٰے ا حمد مجتبٰی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی ملت کے علاوہ مرے گا۔''
 (مجمع الزوائد ،کتاب الصلاۃ ، باب فیمن لایتم صلاتہ ۔۔۔۔۔۔الخ ،، الحدیث ۲۷۲۹ ، ج ۲ ، ص ۳۰۳)
 (10)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا حذيفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ايک شخص کو دیکھاکہ رکوع و سجود پورے نہیں کررہاتو ارشاد فرمايا :''تم نے
Flag Counter