Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
407 - 857
قضاء حاجت کا بیان 

کبيرہ نمبر70:         گزر گاہوں پرپاخا نہ کرنا
(1)۔۔۔۔۔۔ايک شخص نے حضرت سيدنا ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کی :'' آپ نے ہميں ہر چيز کے بارے ميں شرعی احکام بيان فرما دئیے ہيں، اب ہميں قضائے حاجت کے بارے ميں بھی کچھ ارشاد فرمائيں۔'' تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمايا کہ ''ميں نے سیِّدُ المُبلِّغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا :''جس نے مسلمانوں کے کسی راستے ميں پاخانہ کیا اس پر اللہ عزوجل، ملائکہ اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔''
        (المعجم الاوسط، الحدیث:۵۴۲۶،ج۴،ص۱۲۲)
(2)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو مسلمانوں کو ان کے کسی راستے کے معاملے ميں تکلیف ديتا ہے اس پر مسلمانوں کی لعنت واجب ہو جاتی ہے۔''
 (المعجم الکبیر،الحدیث:۳۰۵۰،ج۳،ص۱۷۹)
(3)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو کسی ايسی نہر کے کنارے پاخانہ کرے جس سے وضو کيا جاتا ہو يا پانی پيا جاتا ہو اس پر اللہ عزوجل ،ملائکہ اور تمام انسانوں کی لعنت ہو۔''
(تاریخ بغداد،داودبن عبدالجبار۔۔۔۔۔۔الخ،الرقم : ۴۴۵۶،ج۸،ص۳۵۱،''حافۃ''بدلہ''ضفۃ'')
(4)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''لعنت کے تين کاموں سے بچتے رہو۔'' عرض کی گئی :''يارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! لعنت کے وہ تين کام کون سے ہيں؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''وہ يہ ہيں کہ تم ميں سے کوئی کسی سائبان، راستے يا جمع شدہ پانی ميں پاخانہ کرے۔''
(المسندللامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن عباس۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث: ۲۷۱۵،ج۱،ص۶۴۰)
(5)۔۔۔۔۔۔ایک اور روایت میں ہے کہ مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''لعنت والے تين کاموں سے بچتے رہو يعنی بيٹھنے کی جگہوں، راستے کے کونوں اور سائے ميں پاخانہ مت کيا کرو۔''
(سنن ابی داؤد،کتاب الطہارۃ،باب المواضع،التی نھی ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث: ۲۶،ص۱۲۲۴)
(6)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''لعنت والے دو کاموں سے بچو۔''عرض کی گئی:'' يارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! لعنت والے دو کام کون سے ہيں؟'' توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم
Flag Counter