Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
403 - 857
قرآن مجیدسے متعلق اہم اُمور پر متنبہ کرنے والی بعض احاديث
(14)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے :'' قرآن کو یاد رکھو، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت ميں ميری جان ہے! يہ لوگوں کے سينوں سے اونٹوں کے رسيوں سے چھٹکار ا پا نے سے بھی تيز نکل جاتا ہے۔''
(صحیح البخاری،کتاب فضائل القرآن، باب استذکار القرآن،الحدیث: ۵۰۳۳،ج۳،ص۴۳۶)
(15)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے :''قرآنِ کریم کو پڑھتے اورسنتے رہو(یعنی تکرارکرتے رہو)کیونکہ يہ وحشی (یعنی جنگلی درندوں کی طرح) ہے اور يہ اونٹوں کے رسيوں سے رہائی پانے سے بھی تيز لوگوں کے سينوں سے نکل جاتا ہے۔''
(المعجم الکبیر،الحدیث:۱۰۴۱۵،ج۱۰،ص۱۸۹،بلفظ'' ولھو اشد تفصیا۔۔۔۔۔۔ الخ'')
(16)۔۔۔۔۔۔حضورِ نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قرآنِ کریم کوپڑھتے اورسنتے رہواُس ذات کی قسم! جس کے قبضۂ قدرت ميں ميری جان ہے، يہ وطن سے دور اونٹوں سے بھی تیز لوگوں کے سينوں سے نکل جاتا ہے۔''
      (المعجم الکبیر،الحدیث:۱۰۳۴۷،ج۱۰،ص۱۶۸،بدون''فوالذی نفسی بیدہ'')
(17)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جس نے تين دن سے کم ميں مکمل قرآن پڑھا اس نے سمجھانہيں۔'' يعنی کيونکہ اس وقت وہ اس کے مطالب ميں غور وفکر نہيں کریگا اور اس سے حاصل شدہ احکام پر عمل نہ کر سکے گا۔
(جامع الترمذی، ابواب القراء ا ت،باب فی کم أقرأ القرآن؟،الحدیث:۲۹۴۹،ص۱۹۴۸)
(18)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قرآنِ حکیم کو پاک ہونے کی حالت میں ہی چھوؤ۔''
       (المعجم الکبیر،الحدیث:۳۱۳۵،ج۳،ص۲۰۵)
(19)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قرآن پاک کو سوائے پاک شخص کے کوئی نہ چھوئے۔''
     (کتاب المراسیل لأبی داؤد مع سنن ابی داؤد،باب ماجاء فی من نام عن الصلوٰۃ، ص۸ )
(20)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہاکا فرمانِ عالیشان ہے :''تم ميں سے کوئی یہ نہ کہے کہ ميں فلاں فلاں آيت بھول گيا بلکہ اسے بھلا دی گئی۔''
(صحیح مسلم،کتاب فضائل القرآن ، باب الامر بتعھد القرآن ، الحدیث:۱۸۴۲،ص۸۰۲)
Flag Counter