Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
384 - 857
    حضرت سیدنا اُبی ّ بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگار عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی خدمتِ بابرکت میں عرض کی''میں کثرت سے درودِ پاک پڑھتا ہوں،توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھنے کے لئے وقت کا کتنا حصہ مقرر کروں؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جتنا چاہو مقرر کر لو۔'' میں نے عرض کی:''چوتھائی حصہ؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جتنا چاہو مقرر کر لو لیکن اگر اس میں اضافہ کرو تو تمہارے لئے بہتر ہو گا۔'' میں نے عرض کی:''نصف حصہ مقرر کر لوں؟''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :'' جتنا چاہو مقرر کر لو لیکن اگر اس میں بھی اضافہ کرو گے تو تمہارے لئے بہتر ہو گا۔'' میں نے عرض کی:''اگرمیں(فرائض کے علاوہ) اپنا سارا وقت آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھنے کے لئے خاص کر لوں؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اگر تم ایسا کرو گے تو یہ تمہاری پریشانیوں کو کفایت کریگا اور تمہارے گناہوں کو مٹا دے گا۔''
 (جامع الترمذی، ابواب الزھد ،باب فی الترغیب فی ذکر اللہ ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۴۵۷،ص۱۸۹۸ )
 (29)۔۔۔۔۔۔ایک شخص نے عرض کی''یا رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم!اگرمیں(فرائض کے علاوہ) اپنا سارا وقت آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھنے ميں صرف کروں تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا کیا خیال ہے؟''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اگر تم ایسا کرو گے تو اللہ عزوجل تمہاری دنیوی و اُخروی پریشانیوں میں تمہاری کفایت فرمائے گا۔''
 (المسندللامام احمد بن حنبل، حدیث طفیل بن ابی بن کعب،الحدیث:۲۱۳۰۰،ج۸،ص۵۰)
 (30)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جس مسلمان کے پاس صدقہ کرنے کے لئے کچھ نہ ہو اسے چاہے کہ وہ اپنی دعا میں''
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَصَلِّ عَلٰی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ''
 (يعنی  اے اللہ عزوجل !اپنے بندے اور رسول حضرت سيدنا محمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پررحمت نازل فرما اور تمام مؤمن اورمسلمان مردوں،عورتوں پربھی رحمت بھيج )پڑھ لیا کرے کیونکہ یہ بھی صدقہ ہے۔''
 (المستدرک،کتاب الاطعمۃ، باب زکاۃ المسلم۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۷۲۵۷،ج۵،ص۱۷۹)
 (31)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''مؤمن کبھی خیر سے سیر نہیں ہوتا یہاں تک کہ اس کا آخری مقام جنت ہوتی ہے۔''
    (صحیح ابن حبان،باب الادعیۃ،الحدیث:۹۰۰،ج۲،ص۱۳۰)
 (32)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے ارشادفرمایا:''جمعہ کے دن مجھ پر درودِ پاک کی کثرت کیا کرو کیونکہ یہ یومِ مشہود ہے جس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور جو بھی مجھ پر درودِ پاک پڑھتا ہے اس کے درودِ پاک سے فارغ ہونے سے پہلے اس کا درودِ پاک مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔'' حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی''یا رسول اللہ
Flag Counter