(24)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو مجھ پر سلام بھیجتا ہے اللہ عزوجل مجھے میری قوت گویائی لوٹا دیتا ہے تا کہ میں اس کے سلام کا جواب دے سکوں۔''
(المسندللامام احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرہ،الحدیث:۱۰۸۱۷،ج۳،ص۶۲۰)
(25)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اللہ عزوجل نے میری قبر پر ایک فرشتہ مقرر فرمایا ہے جسے اس نے تما م مخلوق جتنی قوتِ سماعت عطا فرمائی ہے، لہٰذا قیامت تک جو بھی مجھ پر درودِ پاک پڑھے گا وہ فرشتہ مجھے اس کا اور اس کے باپ کا نام بتائے گا کہ یہ فلاں بن فلا ں ہے جس نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِ پاک پڑھا ہے۔''
(الترغیب والترہیب،کتاب الذکروالدعا،باب فی اکثارالصلوٰۃ علی النبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم الحدیث:۲۵۸۶،ج۲،ص۳۲۴)
(26)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قیامت کے دن لوگوں میں میرے قریب ترین وہ شخص ہو گا جس نے دنیا میں مجھ پر کثرت سے درودِ پاک پڑھا ہو گا۔''
(شعب الایمان باب فی تعظیم النبی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث: ۱۵۶۳،ج۲،ص۲۱۲)
(27)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب کوئی بندہ مجھ پر درودِ پاک پڑھتا ہے تو جب تک وہ درودِ پاک پڑھتا رہتا ہے ملائکہ اس کے لئے دعاءِ مغفرت کرتے رہتے ہیں، اب بندے کی مرضی ہے کہ درودِ پاک کم پڑھے یا زیادہ۔''
(لمسندللامام احمد بن حنبل، حدیث عامر بن ربیعہ،الحدیث:۱۵۶۸۰،ج۵،ص۳۲۴)
(28)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار،بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ایک چوتھائی رات گزرنے کے بعد اُٹھ کر ارشاد فرماتے : ''اے لوگو! اللہ عزوجل کا ذکر کرو، پہلا صورپھونکا جانے والاہے، اس کے بعد دوسرا صور پھونکا جائے گا اور موت اپنی تمام تر تکالیف کے ساتھ آنے والی ہے۔''