Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
385 - 857
عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم! آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے وصال( ظاہری) کے بعد؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ عزوجل نے زمین پر انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے جسموں کو کھاناحرام فرمادیاہے۔''
 (سنن ابن ماجۃ،ابواب الجنائز، باب ذکر وفاتہ ودفنہ، الحدیث:۱۶۳۷،ص۲۵۷۵)
 (33)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' جمعہ کے دن مجھ پر درودِ پاک کی کثرت کیا کرو کیونکہ میری اُمت کا درودِ پاک ہر جمعہ کو میری بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے، تو ان میں سے جو سب سے زیادہ درودِ پاک پڑھنے والا ہو گا وہ میرے سب سے زیادہ قریب ہو گا۔''
 (السنن الکبری للبیہقی،کتاب الجمعۃ، با ب مایؤمرہ فی لیلۃ الجمعۃ ، الحدیث: ۵۹۹۵،ج۳،ص۳۵۳)
 (34)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جمعہ تمہارے دنوں میں سے سب سے افضل دن ہے، اسی میں حضرت آدم(علیہ الصلوٰۃ و السلام) پیدا ہوئے اور اسی دن ان کی روح قبض ہوئی، اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن قیامت آئے گی، لہٰذا اس دن مجھ پر کثرت سے درودِ پاک پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درودِ پاک میری بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے۔'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی''یا رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم! ہمارا درودِ پاک آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم تک کیسے پہنچے گا حالانکہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے وصال کو مدت ہو چکی ہوگی۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''تحقیق اللہ عزوجل نے زمین پر انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے ا جسام کھانا حرام فرما دیا ہے۔''
 (سنن ابن ماجۃ، ابواب اقامۃ الصلوۃ ، باب فی فضل الجمعۃ، الحدیث:۱۰۸۵،ص۲۵۴۰)
 (35)۔۔۔۔۔۔جس نے یہ درود پاک پڑھا: جَزَی اللہُ عَنَّا سَیِّدَنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدًا(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ) مَا ھُوَ اَھْلُہٗتو اس کے لئے ستّر( 70)فرشتے ایک ہزار(1000)دن تک نیکیاں لکھتے رہتے ہیں ۔''
 (المعجم الکبیر،الحدیث:۱۱۵۰۹،ج۱۱،ص۱۶۵)
 (36)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب آپس میں محبت رکھنے والے دوبندے باہم ملاقات کرتے ہیں اورنبی کریم( صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم) پر درودِ پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے ان کے اگلے پچھلے گناہ معا ف کر دیئے جاتے ہیں۔''
 (مسند ابی یعلٰی الموصلی،مسند انس بن مالک،الحدیث:۲۹۵۱،ج۳،ص۹۵)
Flag Counter