Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
341 - 857
 (39)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تم میں سے ایک دوسرے سے زیادہ کمانے والا نہیں، بے شک اللہ عزوجل نے مصیبت اور موت کا وقت لکھ دیا ہے اور رزق اور عمل کو تقسیم کر دیا ہے، اب لوگ اسی کے مطابق اپنے انجام کو پہنچیں گے۔''
(حلیۃ الاولیاء عبدۃ بن ابی لبابۃ ، الحدیث :۸۰۴۵ج۶،ص۱۲۴)
 (40)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''مجھے جو مصیبت بھی پہنچی وہ میرے لئے اس وقت سے لکھی ہوئی تھی جب( حضرت سیدنا) آدم علیہ الصلوٰۃ و السلام ابھی اپنی مٹی ہی میں تھے۔''
 (سنن ابن ماجہ ، ابواب اللباس،باب السحر،الحدیث:۳۵۴۶،ص۲۶۹۰)
 (41)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اپنے غموں میں اضافہ نہ کرو جو کچھ لکھ دیا گیا وہ ہو کر رہے گا اور تمہارا رزق تمہیں مل کر رہے گا۔''
 (شعب الایمان، باب التوکل والتسلیم،الحدیث:۱۱۸۸،ج۲،ص۷۰)
 (42)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب اللہ عزوجل اپنا فیصلہ اور تقدیر نافذ کرنے کا ارادہ فرماتا ہے تو عقل مندوں سے ان کی عقلیں چھین لیتا ہے یہاں تک کہ جب اس کا فیصلہ اور تقدیر نافذ ہو جاتی ہے تو ان کی عقلیں لوٹا دیتا ہے اور ندامت ثابت ہو جاتی ہے۔''
 (کنزالعمال،کتاب الایمان والاسلام، قسم الاقوال،باب فصل فی الایمان بالقدر،الحدیث:۵۰۵،ج۱،ص۷۰)
 (43)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب اللہ عزوجل کوئی اَمر نافذ کرنا پسند فرماتا ہے تو ہر دانا سے اس کی دانائی چھین لیتا ہے۔''
 (تاریخ بغداد،باب اللام الف، الحدیث:۷۴۴۳،ج۱۴،ص۱۰۲۔۱۰۳)
 (44)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردْگارعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جب اللہ عزوجل کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو وہ کام کرنے تک لوگوں کی عقلیں چھین لیتا ہے پھر جب وہ کام ہو جاتا ہے تو ان کی عقلیں لوٹا دیتا ہے اور صرف ندامت باقی رہ جاتی ہے۔''
 (کنزالعمال،کتاب الایمان والاسلام، باب الفصل السادس فی الایمان بالقدر،الحدیث:۵۰۷،ج۱،ص۷۰)
 (45)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جب اللہ عزوجل کسی چیز کو پیدا کرنے کا ارادہ فرما لے تو کوئی چیز اسے روک نہیں سکتی۔''
 (صحیح مسلم، کتاب النکاح،باب حکم العزل،الحدیث:۳۵۵۴،ص۹۲۰)
 (46)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''عمل کرو کیونکہ جسے جس کا م کے لئے پیدا کیا گیا ہے اس کے لئے وہ کام آسان ہوتا ہے، عمل کرو کیونکہ ہر ایک کے لئے وہ کام آسان ہے جس کی اسے قول سے ہدایت دی
Flag Counter