| جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول) |
(23)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جو اللہ عزوجل کی قضا (یعنی فیصلے) پر راضی نہیں اور تقدیر کو نہیں مانتا اسے چاہے کہ اللہ عزوجل کے علاوہ کوئی دوسرا خدا تلاش کر لے۔''
(المعجم الاوسط، الحدیث: ۷۲۷۳،ج۵،ص۲۶۴)
(24)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تقدیر توحید کی لڑی ہے، لہٰذا جس نے اللہ عزوجل کو ایک مانا اور تقدیر پر ایمان لایا بے شک اس نے مضبوط گِرہ کو تھام لیا۔''
(مجمع الزوائد،کتاب القدر،باب الایمان بالقدر،الحدیث۱۱۸۳۵،ج۷،ص۴۰۴)
(25)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' انسان کے چارکام مکمل کئے جا چکے ہیں: (۱)پیدائش (۲)اخلاق وعادات (۳)رزق اور (۴)موت کاوقت۔''
(المعجم الاوسط، الحدیث: ۷۳۲۵،ج۵،ص۲۷۹)
(26)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب اللہ عزوجل کسی بندے کو بھٹکانا چاہتا ہے تو اسے حیلوں سے ڈھانپ دیتا ہے۔''
(المعجم الاوسط، الحدیث: ۳۹۱۴،ج۳،ص۷۷)
(27)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''احتیاط تقدیر سے بے نیاز نہیں کرتی۔''
(المستدرک،کتاب الدعا۔۔۔۔۔۔الخ،باب الدعاء ینفع ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۱۸۵۶،ج۲،ص۱۶۲)
(28)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے :''جو میرے فیصلے اور میری تقدیر پر راضی نہیں اسے چاہے کہ میرے علاوہ دوسرا رب تلاش کر لے۔''
(شعب الایمان، باب فی ان القدرخیرہ۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۲۰۰،ج۱،ص۲۱۸)
(29)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل نے یحیی بن زکریا علیہما السلام کو ماں کے پیٹ میں مؤمن پیدا فرمایا اور فرعون کو اس کی ماں کے پیٹ میں ہی کافر پیدا فرمایا۔''
(المعجم الکبیر، الحدیث: ۱۰۵۴۳،ج۱۰،ص۲۲۴)
(30)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''خوش بخت وہی ہے جو ماں کے پیٹ میں خوش بخت تھا اور بدبخت وہی ہے جو ماں کے پیٹ میں بدبخت تھا۔''
(مجمع الزوائد، کتاب القدر،باب مایکتب علی العبد فی بطن امہ، الحدیث: ۱۱۸۰۹،ج۷،ص۳۹۷)
(31)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل ہربندے کے متعلق پانچ چیزوں کا حکم فرما چکا ہے: (۱)اس کی موت سے (۲)رزق سے (۳)اس کی عمرسے(۴)اس کے مدفن سے اور (۵)اس بات سے کہ