Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
336 - 857
کر دینے کے بعد اس گناہ کے سبب انہیں عذاب دینا جائز نہیں۔

(12)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' جب اللہ عزوجل قیامت کے دن مخلوق کو جمع (کرنے کا ارادہ) فرمائے گا تو ایک منادی کو اعلان کرنے کا حکم دے گا، وہ ایسی آواز سے اعلان کریگا کہ جسے اگلے پچھلے سب سن لیں گے، وہ کہے گا :''اللہ عزوجل کے مخالفین کہا ں ہیں؟'' تو قَد ْرِیَہ کھڑے ہوں گے، پھر انہیں جہنم میں لے جانے کا حکم ہو گا اوراللہ عزوجل ارشاد فرمائے گا:
 ذُوۡقُوۡا مَسَّ سَقَرَ ﴿۴۸﴾اِنَّا کُلَّ شَیۡءٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍ ﴿۴۹﴾
ترجمۂ کنز الایمان:اورفرمایا جائے گا چکھودوزخ کی آنچ بے شک ہم نے ہرچیز ایک اندازہ سے پیدا فرمائی۔(پ۲۷، القمر:۴۸۔۴۹)
(تفسیر الخازن ، سورۃ القمر،فصل فی سبب النزول ، آیت،۴۹،۵۰،۵۱،ج۴،ص۲۰۶)
(13)۔۔۔۔۔۔سیدناامام طبرانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے معجم الاوسط میں یہ روایت ان الفاظ سے نقل کی ہے :''قیامت کے دن ایک منادی ندا دے گا :''اللہ عزوجل کے مخالفین کھڑے ہو جائیں اور وہ قَد ْرِیَہ ہوں گے۔''
(المعجم الاوسط، الحدیث: ۶۵۱۰ ، ج ۵ ، ص ۹ ۳ )
 (14)۔۔۔۔۔۔اسی لئے حضرت سیدنا حسن بصری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا :'' اگر کوئی قدری اتنے روزے رکھے کہ سوکھ کر رسی کی طرح ہو جائے اور پھر اتنی نمازیں پڑھے کہ کمان کی طرح ٹیڑھا ہو جائے تب بھی اللہ عزوجل اسے منہ کے بل جہنم میں ڈالے گا اور اس سے کہا جائے گا:
(1) ذُوۡقُوۡا مَسَّ سَقَرَ ﴿48﴾اِنَّا کُلَّ شَیۡءٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍ ﴿49﴾
ترجمۂ کنز الایمان:اورفرمایا جائے گا چکھودوزخ کی آنچ بے شک ہم نے ہرچیز ایک اندازہ سے پیدا فرمائی۔(پ27،القمر:48۔49)
(2)وَاللہُ خَلَقَکُمْ وَمَا تَعْمَلُوۡنَ ﴿96﴾
ترجمۂ کنز الایمان: اوراللہ نے تمہیں پیدا کیا اورتمہارے اعمال کو۔(پ23، الصفّٰت:96)

    یعنی تمہیں اورتمہارے اعمال کو پیدا کیا یا مراد یہ ہے کہ تم اپنے ہاتھ سے جو عمل کرتے ہوانہیں اللہ عزوجل ہی نے پیدا فرمایا ہے، اس میں اس بات پر دلیل ہے :''بندوں کے تمام افعال اللہ عزوجل ہی کے پیدا کردہ ہیں چنانچہ، اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے :
فَاَلْہَمَہَا فُجُوۡرَہَا وَ تَقْوٰىہَا ﴿8﴾
ترجمۂ کنز الایمان:پھراس کی بد کاری اوراس کی پرہیز گاری دل میں ڈالی۔(پ30، الشمس:8)
Flag Counter