| جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول) |
عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علاوہ 9صحابہ کرام علیہم الرضوان کے اسماء ذکر فرمائے، طبرانی اورابن مندہ نے اس کے راویوں کو 87 تک پہنچایا جن میں عشرہ مبشرہ بھی شامل ہیں۔
کبیرہ نمبر50: برا طریقہ رائج کرنا
(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا جریررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم دن کے ابتدائی حصہ میں دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضرِخدمت تھے کہ ایک برہنہ قوم حاضرہوئی، انہوں نے صرف اُون کی دھاری دار چادریں (یعنی ان چادروں کو سر کی جگہ سے کاٹ کر بطورِ لباس اوڑھا ہو ا تھا) یا پھر عبائیں پہن رکھی تھیں، وہ سب کے سب بنی مضر سے تھے اور انہوں نے گلے میں تلواریں لٹکا رکھی تھیں، ان کی فاقہ زدہ حالت دیکھ کر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا چہرۂ اقدس متغیر ہو گیا، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اپنے دولت کدہ میں تشریف لے گئے، پھر جب باہرتشریف لائے تو حضرت سیدنا بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اذان دینے کا حکم فرمایا، انہوں نے اذان دی اور اقامت پڑھی، پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے نماز پڑھائی اور خطبہ ارشادفرماتے ہوئے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی:
یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّکُمُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْہَا زَوْجَہَا وَبَثَّ مِنْہُمَا رِجَالًا کَثِیۡرًا وَّنِسَآءً ۚ وَاتَّقُوا اللہَ الَّذِیۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِہٖ وَالۡاَرْحَامَ ؕ اِنَّ اللہَ کَانَ عَلَیۡکُمْ رَقِیۡبًا ﴿1﴾
ترجمۂ کنز الایمان: اے لوگواپنے رب سے ڈروجس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی میں سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مردو عورت پھیلا دیئے اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھوبے شک اللہ ہروقت تمہیں دیکھ رہا ہے۔(پ4، النسآء:1) اورسورہ حشرکی یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ لْتَنۡظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ۚ
ترجمۂ کنز الایمان:اے ایمان والو!اللہ سے ڈرواورہرجان دیکھے کہ کل کے لئے کیا آگے بھیجا۔(پ28، الحشر:18)
پھر ارشاد فرمایا :''کوئی دینار، درہم، لباس اور گندم اور کھجوروں کے صاع میں سے صدقہ دے۔'' یہاں تک کہ فرمایا: ''اگرچہ ایک کھجور ہی صدقہ کرے۔'' تو ایک انصاری ایک تھیلا لے کر حاضر ہوا، اس کا ہاتھ اسے اٹھا نہیں پا رہا تھا بلکہ وہ اسے