Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
320 - 857
 (29)۔۔۔۔۔۔جبکہ ایک اور روایت میں ہے :''ان کی دعا ان کے بعد والوں کی حفا ظت کرتی ہے۔''
 (المعجم الکبیر،الحدیث:۱۵۴۱،ج۲،ص۱۲۶)
 (30)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس کی نیت دنیا(کی طلب) ہو اللہ عزوجل اس کے کام منتشر کر ديتا ہے اور اس کی تنگدستی اس کے سامنے کر ديتا ہے حالانکہ اسے دنیا سے وہی کچھ ملے گا جو اس کے لئے لکھا جا چکا ہے، اور جس کی نیت آخرت (کی طلب)ہو اللہ عزوجل اس کے کام یکجا فرما ديتا ہے اور اس کے دل کو غنا سے بھر ديتا ہے اور دنیا اس کے پاس ذلیل ہو کر آتی ہے۔''
(سنن ابن ماجہ ، ابواب الزھد ، باب الھم بالدنیا ،الحدیث: ۴۱۰۵،ص۲۷۲۶)
 (31)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' جس نے کسی بھلائی کی طرف رہنمائی کی اسے اس پر عمل کرنے والے جتنا ثواب ملے گا۔''
 (جامع الترمذی ، ابواب العلم،باب ماجاء فی ان الدال علی الخیر۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۶۷۱،ص۱۹۲۱)
 (32)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بھلائی کی رہنمائی کرنے والا اس بھلائی پر عمل کرنے والے کی طرح ہے اور اللہ عزوجل مصیبت زدہ کی مدد کو پسند فرماتا ہے۔''
 (مسند ابی یعلی، مسند انس بن مالک، الحدیث: ۴۲۸۰،ج۳،ص۴۵۲)
 (33)۔۔۔۔۔۔حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے ہدایت کی طرف بلایا اسے اس ہدایت کی پیروی کرنے والوں جتنا ثواب ملے گا اوران کے ثواب میں بھی کوئی کمی نہ ہوگی۔''
 (صحیح مسلم،کتاب العلم، باب من سن سنۃ حسنۃ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث: ۶۸۰۴،ص۱۱۴۴)
کبیرہ نمبر48/49:    اللہ عزوجل اوراس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم

            پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھنا
اللہ عزوجل کا فرمانِ عالیشان ہے :
وَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ تَرَی الَّذِیۡنَ کَذَبُوۡا عَلَی اللہِ وُجُوۡہُہُمۡ مُّسْوَدَّۃٌ ؕ
Flag Counter