Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
282 - 857
میں نے ان کی زندگی میں انہیں سجدہ نہیں کیا تو ان کے وصال کے بعد انہیں سجدہ کیسے کر سکتا ہوں؟ بہرحال آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام)کی سفارش کا مجھ پر حق ہے، تین وقتوں میں مجھے یادرکھئے گا ،میں آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام) کو ان کے معاملہ میں ہلاکت میں نہ ڈالوں گا: (۱)جب آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام)غضب ناک ہوں تو مجھے یاد رکھیں کیونکہ میں آپ (علیہ الصلوٰۃ والسلام) کے جسم میں خون کی طرح رواں ہوں(۲)جب آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام) کسی لشکر کا سامنا کریں تو مجھے یاد رکھيں کیونکہ ایسے وقت میں آدمی کواس کے بیوی بچے اور گھر والے یاد دلاتا ہوں تا کہ وہ وہاں سے بھاگ جائے اور (۳)جب آپ(علیہ الصلوٰۃ والسلام) کسی اجنبی عورت کے پاس بیٹھیں تو مجھے یاد رکھيں کیونکہ ایسے وقت میں مَیں اس کی طرف آپ کا اور آپ کی طرف اس کا قاصد ہوتا ہوں۔''
 (فیض القدیر،حرف الھمزہ،الحدیث: ۲۹۱۸،ج۳،ص۱۶۶،ملخصاً)
 (100)۔۔۔۔۔۔ایک نبی علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے شیطان سے پوچھا:''تُو آدمی پرکس چیز سے غالب آتا ہے؟'' تو اس نے بتایا میں غصہ اور شہوت کے وقت انسان کو پکڑتا ہوں۔''

    شیطان سے پوچھا گیا ''انسان کی کون سی عادت تیری سب سے بڑی معاون ہے؟'' تو اس نے کہا''غصہ۔بندہ جب غصہ میں آتا ہے تومیں اس کواس طرح گھماتاہوں جس طرح بچے گیند کو گھماتے ہیں۔''
دل کادنیوی زندگی اور اس کے متعلقات سے محبت کرنا:
    یہ بھی ایک بُری صفت ہے، ایسے وقت میں شیطان خودبچے دیتا ہے اور انسان کے لئے آلات لہواور اللہ عزوجل، اس کی نشانیوں، اس کے رسول اور ان کی سنت سے دور کرنے کے اسباب کھول دیتا ہے اور موت تک اس کے سامنے آلاتِ لہو کو آراستہ کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اسی غفلت اور باطل چیزوں میں اپنی زندگی کے اوقات گزار رہاہوتا ہے کہ اسے موت آ جاتی ہے، بعض اوقات اللہ عزوجل اس کا خاتمہ برا فرما دیتا ہے۔ اَلْعَیَاذُ بِاللہِ تَعَالٰی۔
کھانے پینے کوپسندکرنا:
    شکم سیری اگرچہ حلال اور پاکیزہ اشیاء ہی سے ہو لیکن شہوات کوقوت دیتی ہے جو کہ شیطان کا ہتھیار ہیں، اسی لئے حضرت سیدنا یحیی علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے شیطان کو اس حالت میں دیکھا کہ اس کے پاس ہر چیز کو پھانسنے کے لئے کچھ پھندے ہیں تو آپ علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس سے ان پھندوں کے بارے میں پوچھا تو شیطان نے جواب دیا :''یہ وہ شہوات ہیں جن کے ذریعے میں آدمی پر قابو پاتا ہوں۔'' حضرت سیدنایحیی علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے دوبارہ اس سے دریافت فرمایاکیا ان میں میرے لئے بھی کچھ ہے؟''تو شیطان نے جواب دیا بعض اوقات آپ علی نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام خوب سیر ہو کر کھانا کھا لیتے ہیں،
Flag Counter