(89)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جوعصبیت (یعنی اقرباء کی جماعت)کی طرف بلائے وہ ہم میں سے نہیں، جو عصبیت کی وجہ سے لڑے وہ بھی ہم میں سے نہیں اور جو عصبیت پر مرے وہ بھی ہم میں سے نہیں۔''
(سنن ابی داؤد،کتاب الادب، باب فی العصبیۃ،الحدیث:۵۱۲۱،ص۱۵۹۸)
(90)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''لوگوں میں سب سے برا اور بدتر ٹھکانا اس شخص کا ہے جو دوسرے کی دنیاکی خاطر اپنی آخرت برباد کر دے۔''ایک اورروایت میں ہے :''سب سے زیادہ ندامت اسی شخص کوہوگی۔'' اور ایک روایت میں ہے :''وہ قیامت کے دن مرتبہ کے لحاظ سے سب سے بدتر شخص ہو گا۔''
(کنزالعمال، کتاب الاخلاق ،قسم الاقوال، باب العصبیۃ،الحدیث:۵۸،۵۷،۷۶۵۶،ج۳،ص۲۰۴،''اشر'' بدلہ'' اشد'')
(91)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جولوگوں کی ناراضگی سے اللہ عزوجل کی رضا چاہے اللہ عزوجل اسے لوگوں کی مدد سے کفایت کریگا اور جو اللہ عزوجل کی ناراضگی سے لوگوں کی رضا چاہے اللہ عزوجل اسے لوگوں کے ہی سپرد کریگا۔''
(جامع الترمذی، ابواب الزھد،باب عاقبۃ من التمس۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۴۱۴،ص۱۸۹۴)
(92)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس میں ان میں سے ایک بھی نہ ہو کُتّا اس سے بہتر ہے: (۱)ایسا تقوی جو اسے اللہ عزوجل کی حرام کردہ اشیاء سے بچائے(۲)ایسا حلم(یعنی بردباری)جس سے وہ جاہل کی جہالت کاجواب دے اور (۳)ایسا حسنِ اخلاق جس سے وہ لوگوں کے ساتھ پیش آئے ۔ ''
(شعب الایمان ،باب فی حسن الخلق،فصل فی الحلم۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۸۴۲۳،ج۶،ص۳۳۹)
(93)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تین بیماریاں میری اُمت کو ضرور ہوں گی: حسد، بدگمانی اور بدفالی۔ کیا میں تمہیں ان سے چھٹکارے کاطریقہ نہ بتادوں ؟ جب تم میں بدگمانی پیدا ہو تو اس پر یقین نہ کر، اور جب توحسد میں مبتلا ہو تو اللہ عزوجل سے استغفار کر لیا کر اور جب بدشگونی پیدا ہو تو اس کام کو کر گزر۔''
(المعجم الکبیر،الحدیث:۳۲۲۷،ج۳،ص۲۲۸،تقدما تأخرا)
(94)۔۔۔۔۔۔نبئ رحمت ،شفیعِ اُمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''میری اُمت تین چیزوں سے محفوظ نہیں رہ سکتی: