| جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول) |
(70)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''کیامیں تمہیں سب سے بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ یہ وہ شخص ہے جو خود تو کھائے مگر اپنے مہمان کو کھانے سے روک دے، تنہا سفر کرے اور اپنے غلام کو مارے۔ کیامیں تمہیں اس سے بھی بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ یہ وہ ہے جو لوگوں سے بغض رکھے اور لوگ بھی اس سے بغض رکھیں کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ یہ وہ ہے جس سے شر کا خوف تو رکھا جائے مگر بھلائی کی اُمیدنہ رکھی جائے، کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ یہ وہ ہے جو دوسرے کی دنیاکے عوض اپنی آخرت بیچ ڈالے، کیا میں تمہیں اس سے بھی بدترشخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ یہ وہ ہے جودین کے بدلے دنیا کھائے۔''
(المرجع السابق،الفصل الثامن،الحدیث:۴۴۰۳۸،ج۱۶،ص۴۰)
(71)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اے ابن آدم! تیرے پاس کفایت کے مطابق مال موجود ہے پھر بھی تو ایسی چیز مانگتا ہے جو تجھے سرکش بنا دے۔ اے ابنِ آدم! تو قلیل پرقناعت کرتا ہے نہ کثیر سے شکم سیر ہوتا ہے،اے ابن آدم! جب تو اس حالت میں صبح کرے کہ تیرا جسم تندرست ہو، تیرا دل بے خوف ہو اور تیرے پاس اس ایک دن کی خوراک بھی موجود ہو تواب دنیا پر خاک پڑے (يعنی پھر تجھے دنيا کی کسی چيز کی تمنا نہيں ہونی چاہے)۔''
(شعب الایمان، باب فی الزھد۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۱۰۳۶۰،ج۷،ص۲۹۴)
(72)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب اللہ عزوجل کسی بندے سے بھلائی کاارادہ فرماتا ہے تو اسے اپنی تقسیم پر راضی کر دیتا ہے اور اس کے لئے اس کے حصہ میں برکت ڈال دیتا ہے۔''
(فردوس الاخبارللدیلمی،باب الالف،الحدیث:۹۴۷،ج۱،ص۱۴۷)
(73)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب تم میں سے کوئی کسی ایسے شخص کودیکھے جسے اس پرجسم اور مال میں فضیلت حاصل ہو تو اسے چاہے کہ وہ اپنے سے کمتر پر بھی نظر ڈال لے۔''
(شعب الایمان،باب فی تعدیدنعم اللہ وشکرہا،الحدیث:۴۵۷۴،ج۴،ص۱۳۷)
(74)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب تم میں سے کوئی کسی ایسے شخص کودیکھے جسے اس پر مال اور صورت میں فضیلت حاصل ہو تو اسے چاہے کہ وہ اپنے سے کمتر پر بھی نظر ڈال لے۔''
(صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب لینظرالی من ھو اسفل۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۶۴۹۰،ص۵۴۴)
(75)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب اللہ عزوجل کسی بندے