Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
275 - 857
میں سے نہیں۔''
    (کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال، الحدیث:۷۸۲۶،ج۳،ص۲۱۹)
 (64)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''خواہشاتِ نفسانیہ سے بچتے رہو کیونکہ یہ اندھا اور بہرہ کر دیتی ہیں۔''
       (جامع الاحادیث للسیوطی،قسم الاقوال،الحدیث:۹۳۱۹،ج۳،ص۳۹۱)
 (65)۔۔۔۔۔۔حضورِپاک،صاحبِ لَولاک،سیّاحِ افلاک صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:''اللہ عزوجل کے نزدیک آسمان کے نیچے پیروی کی جانے والی نفسانی خواہش سے بڑھ کرپوجاجانے والاکوئی خدانہیں۔''
(المعجم الکبیر،الحدیث:۷۵۰۲،ج۸،ص۱۰۳)
(66)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ،، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''جس کے پاس اس کا مسلمان بھائی اپنے کسی گناہ کا عذرپیش کرے اور وہ اس کا عذر قبول نہ کرے تو کل قیامت کے دن حوض کوثر پر نہ آ سکے گا۔''
(کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال،باب قبول المعذرۃ، الحدیث:۷۰۲۸،ج۳،ص۱۵۳)
(67)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' جوکسی مستحق یاغیرمستحق کاعذر قبول نہیں کرتا وہ قیامت کے دن حوض کوثرپرنہ آسکے گا۔''
   (المرجع السابق،الحدیث:۷۰۲۹)
 (68)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''چھ چیزیں عمل کو ضائع کر دیتی ہیں: (۱)مخلوق کے عیوب کی ٹوہ میں لگے رہنا(۲)دل کی سختی(۳)دنیاکی محبت(۴)حیاکی کمی(۵)لمبی امید اور (۶)حد سے زیادہ ظلم ۔''
    (کنزالعمال، کتاب المواعظ، قسم الاقوال،باب الفصل السادس، الحدیث:۴۴۰۱۶،ج۱۶،ص۳۶)
 (69)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہاکا فرمانِ عالیشان ہے :''قیامت کے دن 8 قسم کے افراد اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہوں گے: (۱)جھوٹ بولنے والے(۲)تکبر کرنے والے (۳)وہ لوگ جو اپنے سینوں میں اپنے بھائیوں سے بغض چھپاکررکھتے ہیں جب وہ ان کے پاس آتے ہیں تویہ ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں(۴)وہ لوگ کہ جب انہیں اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی طرف بلایا جاتا ہے تو ٹال مٹول کرتے ہیں اور جب شیطانی کاموں کی طرف بلایا جاتا ہے تو اس میں جلدی کرتے ہیں(۵)وہ لوگ جو کسی دنیوی خواہش کی تکمیل پرقدرت پاتے ہیں تو قسمیں اٹھا کر اسے جائز سمجھنے لگتے ہیں اگرچہ وہ ان کے لئے جائزنہ بھی ہو(۶)چغلی کھانے والے (۷)دوستوں میں جدائی ڈالنے والے اور (۸)نیک لوگوں کے لئے  گناہ میں مبتلاء ہونے کی تمناکرنے والے۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ عزوجل ناپسند فرماتا ہے۔''
   (المرجع السابق،الحدیث:۴۴۰۳۷،ج۱۶،ص۳۹)
Flag Counter