Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
273 - 857
 (45)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قیامت کے دن خائن کی سرین (یعنی پچھلے مقام)پر ایک جھنڈا گاڑا جائے گا جس سے اس کی پہچان ہو گی۔''
 (المسندللامام احمد بن حنبل،مسند ابی سعید الخدری ، الحدیث:۱۱۳۰۳،ج۴،ص۷۰)
 (46)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قیامت کے دن ہرخائن کے لیے ایک جھنڈاہوگاجس سے اس کی پہچان ہوگی۔''
 (صحیح البخاری،کتاب الجزیۃ والموادعۃ،باب اثم الفادر۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۳۱۸۶،ص۲۵۸)
 (47)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب اللہ عزوجل قیامت کے دن اولین وآخرین کو جمع فرمائے گا تو ہر دھوکے بازکے لئے ایک جھنڈا بلند کیا جائے گا پھر کہا جائے گا :''یہ فلاں بن فلاں کا دھوکا ہے۔''
 (صحیح مسلم،کتاب الجہاد، باب تحریم الغدر،الحدیث:۴۵۲۹،ص۹۸۶)
 (48)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' بدعہدی کرنے والے ہر شخص کے لیے قیامت کے دن اس کی بدعہدی کے مطابق جھنڈا گاڑا جائے گا۔''
 (سنن ابن ماجہ، ابواب الجھاد،باب البیعت،الحدیث:۲۸۷۳، ص۲۶۵۰)
 (49)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ہر خائن کے لئے قیامت کے دن ایک عَلَم ہو گا جسے اس کی خیانت کے مطابق بلند کیا جائے گا، سن لو! حکمران سے بڑا خیانت کرنے والا کوئی نہ ہو گا۔''
     (صحیح مسلم، کتاب الجہاد، باب تحریم الغدر،الحدیث:۴۵۳۸،ص۹۸۶)
 (50)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قیامت کے دن غدار کا جھنڈا اس کی سرین پرنصب ہوگا۔''
        (المعجم الکبیر،الحدیث:۱۶۴،ج۲۰،ص۸۶)
 (51)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قیامت کے دن غدارکاجھنڈااس کی سرین پرہوگا۔''
 (صحیح مسلم، کتاب الجہاد، باب تحریم الغدر،الحدیث:۴۵۳۷،ص۹۸۶)
 (52)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب تک لوگ اپنے آپ سے غداری نہ کرنے لگیں ہر گز ہلاک نہ ہوں گے۔''
     (سنن ابی داؤد، کتاب الملاحم، باب الامروالنھی،الحدیث:۴۳۴۷،ص۱۵۴۰)
 (53)۔۔۔۔۔۔سید عالم،نورمجسّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' مکروفریب جہنم میں(لے جانے والے)ہيں۔''
 (شعب الایمان، باب فی الامانات۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۵۲۶۸،ج۴،ص۳۲۴)
Flag Counter