Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
271 - 857
(31)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل کی پناہ مانگو ایسی خواہش سے جو عیب میں ڈال دے اور ایسی خواہش سے جو دوسری خواہش میں ڈال دے اور بے فائدہ چیزکی خواہش سے۔''
(المسندلامام احمد بن حنبل، مسند الانصار، الحدیث:۲۲۰۸۲،ج۸،ص۲۳۷،یھوی بدلہ ''یھدی'')
(32)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''خواہشات سے بچتے رہوکیونکہ یہ بہت بری تنگدستی ہے اور ایسے کاموں سے بچو جن پر عذر پیش کرنا پڑے۔''
(المعجم الاوسط،الحدیث:۷۷۵۳،ج۵،ص۴۰۳)
(33)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''لوگوں کے مال سے مایوس ہونے کو خود پر لازم کر لو، خواہش سے بچتے رہوکیونکہ یہ بہت بری تنگدستی ہے، اس طرح نماز پڑھو جیسے تم دنیا سے جدا ہو رہے ہو اور ایسے کاموں سے بچتے رہوجن پرعذرپیش کرناپڑے۔''
(المستدرک،کتاب الرقاق،باب ایاک والطمع۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۷۹۹۸،ج۵،ص۴۶۵)
خواہشات اور لمبی اُمیدوں کی مذمت
(34)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ کریم ،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''دوچیزوں کی محبت میں بوڑھے کادل بھی جوان ہوتاہے اور وہ لمبی امیداور مال ہیں۔''
 (کنزالعمال،کتاب الاخلاق، قسم الاقوال، الحدیث:۷۵۶۷،ج۳،ص۱۹۸)
(35)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''کیا تم اُسامہ پر تعجب نہيں کرتے جو مہینے کے اُدھار پرسودا کرتا ہے، بے شک ا ُسامہ لمبی اُمید والا ہے، اس ذاتِ پاک کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! جب میں اپنی آنکھیں جھپکتا ہوں تو یہ گمان کرتا ہوں کہ کہیں میری پَلکیں کھلنے سے پہلے ہی اللہ عزوجل میری روح قبض نہ فرما لے اور جب اپنی پلکیں اٹھاتا ہوں تو یہ گمان ہوتا ہے کہ کہیں انہیں جھکانے سے پہلے ہی موت کاوعدہ نہ آجائے اور جب کوئی لقمہ منہ میں ڈالتا ہوں تو یہ گمان کرتاہوں کہ موت کااُچھو لگنے(يعنی موت آنے ) سے پہلے اسے نہ نگل سکوں گا، اے لوگو! اگر تم عقل رکھتے ہو تو اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو، اس ذاتِ پاک کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! بے شک تم سے جو وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گا اور تم اسے عاجز کرنے والے نہیں۔''
        (المرجع السابق،الحدیث:۷۵۶۸)
 (36)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:''مجھے اپنی اُمت پرجن چیزوں کاخوف ہے ان میں سے خوفناک چیز نفسانی خواہش اور لمبی امیدہے۔''
   (الکامل فی ضعفاء الرجال،علی بن ابی علی، ج۶،ص۳۱۶)
 (37)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بوڑھے کادل دوچیزوں یعنی نفسانی خواہش اور لمبی اُمیدمیں جوان ہی رہتاہے۔''
 (صحیح البخاری،کتاب الرقاق، باب من بلغ ستین سنۃ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۶۴۲۰،ص۵۳۹)
Flag Counter