Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
266 - 857
لئے ہو تو یہ خوشی محمود ہے، جیسا کہ اللہ عزوجل کا فرمانِ عالیشان ہے :
قُلْ بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوۡا ؕ ہُوَ خَیۡرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوۡنَ ﴿58﴾
ترجمۂ کنزالایمان: تم فرماؤ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے۔(پ11، یونس:58)

    دوسری بات یہ ہے کہ ان تمام گناہوں کی بنیادبداخلاقی اور دل کی خرابی پرہے لہٰذاہم اپنے اس باب کی ابتدا ان احادیث سے کرتے ہیں جو ان امراض یاان کے متعلقات کی مذمت میں واردہوئیں۔
بُرے اَخلاق کی تباہ کاریاں
(3)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بداخلاقی عمل کو اس طرح برباد کر دیتی ہے جیسے سرکہ شہدکو خراب کر دیتا ہے۔''
    (کشف الخفاء، حرف السین المہملۃ،الحدیث:۱۴۹۶،ج۱،ص۴۰۵)
(4)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بداخلاقی براشگون ہے، عورتوں کی اطاعت ندامت ہے اور درگزرکرنااچھی عادت ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال،الباب الثانی فی الاخلاق والافعال المذمومۃ، الحدیث:۷۳۴۳،ج۳،ص۱۷۸)
(5)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بداخلاقی برا شگون ہے اور تم میں بدترین وہ ہے جس کااخلاق سب سے براہے۔''
   (تاریخ بغداد،احمد بن عیسٰی، ۲۳۴۱،ج۵،ص۳۱)
(6)۔۔۔۔۔۔نبی کریم،رؤف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' جب تم یہ بات سنو کہ کوئی پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ گیا ہے تو اس بات کی تصدیق کر دو اور جب یہ سنو کہ کسی شخص نے اپنا اخلاق بدل لیا ہے تو ہر گز اس بات کی تصدیق نہ کرنا کیونکہ بندہ اپنی عادت پر ہی قائم رہتاہے۔''
(المسندللامام احمدبن حنبل،حدیث ابی الدرداء،الحدیث:۲۷۵۶۹،ج۱۰،ص۴۱۹،زال بدلہ''تغیر'')
(7)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بے شک ہر گناہ کی توبہ ہے مگر بداخلاق کی توبہ نہیں، کیونکہ جب وہ کسی ایک گناہ سے توبہ کرتا ہے تو اس سے بڑے گناہ میں پڑ جاتا ہے۔''
(جامع الاحادیث للسیوطی، قسم الاقوال،الحدیث:۶۰۶۴،ج۲،ص۳۷۵)
(8)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل کے نزدیک بداخلاقی کے علاوہ ہرگناہ کی توبہ ہے کیونکہ بداخلاق آدمی جب ایک گناہ سے توبہ کرتا ہے تو اس سے بڑے گناہ کا مرتکب ہو جاتا ہے۔''
   (کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال،فصل الترہیب،الحدیث:۷۳۵۲،ج۳،ص۱۷۸)
Flag Counter