Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
262 - 857
حضرت سیدنا حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور تواضع:
    حضرت سیدنا حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:''تواضع یہ ہے کہ جب تم اپنے گھرسے نکلو تو جس مسلمان سے بھی ملو اسے اپنے آپ سے افضل جانو۔''
حضرت سیدنا مجاہد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور تواضع:
    حضرت سیدنا مجاہد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :''اللہ عزوجل نے جودی پہاڑ کوسفینۂ نوح (علیہ الصلوٰۃ والسلام )کے ساتھ خاص فرمایاکیونکہ یہ دوسروں سے زیادہ عجز کا اظہار کرتا تھا اور حِرا پہاڑکواپنے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی عبادت کے ساتھ اس لئے خاص فرمایا کیونکہ یہ دوسرے پہاڑوں سے زیادہ تواضع کرتا تھا اور اللہ عزوجل نے آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے قلب اَطہرکو اس لئے دیگرمخلوق سے ممتاز فرمایا کیونکہ یہ عجز وانکساری میں ان پر فوقیت رکھتا تھا۔''
تواضع اور عبرت:
    ایک بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :''میں نے کوہ ِصفا کے قریب ایک شخص کو خچر پر سوار دیکھا، کچھ غلام اس کے سامنے سے لوگوں کو دور کر رہے تھے، پھرمیں نے اسے بغداد میں اس حالت میں پایا کہ وہ ننگے پاؤں اور حسرت زدہ تھا نیز اس کے بال بھی بہت بڑھے ہوئے تھے، میں نے اس سے پوچھا :''اللہ عزوجل نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟'' تو اس نے جواب دیا :''میں نے ایسی جگہ رفعت چاہی جہاں لوگ عاجزی کرتے ہیں تو اللہ عزوجل نے مجھے ایسی جگہ رسوا کر دیا جہاں لوگ رفعت پاتے ہيں۔''
کبیرہ نمبر5:    دھوکا دینا

کبیرہ نمبر6:    نفاق

کبیرہ نمبر7:    ظلم کرنا

کبیرہ نمبر8:    تکبرکی بناء پرمخلوق کو حقیرجاننا اور اس سے منہ پھیرنا

کبیرہ نمبر9:    بے فائدہ کاموں میں غوروخوض کرنا

کبیرہ نمبر10:    طمع(لالچ)
Flag Counter