| جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول) |
بات ہے کہ میں تم میں عبادت کی مٹھاس نہیں پاتا؟''تو انہوں نے عرض کی :''عبادت کی مٹھاس کیا ہوتی ہے ؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''تواضع۔''
(المرجع السابق، ص۲۵۸)
(130)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ،، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''جب تم میری اُمت کے عاجزی کرنے والے لوگوں سے ملو تو تم بھی ان کے لئے تواضع کرو اور جب تکبرکرنے والوں سے ملو تو ان کے ساتھ تکبرسے پیش آؤ کیونکہ اسی میں ان کی ذلت اورحقارت ہے۔''
(المرجع السابق۲۵۸)
تواضع کے بارے میں سلف ِصالحین رحمہم اللہ تعالیٰ کے فرامین
حضرت سیدنا عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور تواضع:
امیرالمومنین حضرت سیدنا عمرفاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :''بندہ جب اللہ عزوجل کے لئے تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ عزوجل اس کی لگام (ایک مقرر فرشتے کے ذریعے)بلند فرما دیتا ہے، (پھر وہ فرشتہ) کہتا ہے :''عاجزی اختیار کر، اللہ عزوجل تجھے بلندی عطا فرمائے گا۔''اور جب بندہ تکبراور سرکشی کرتا ہے تو اللہ عزوجل اسے (اسی مؤکل فرشتے کے ذریعے ) سختی سے زمین پرپٹخ دیتا ہے اور (وہ فرشتہ اس بندے سے)کہتا ہے :'' دور ہو جا، اللہ عزوجل تجھے رسوا کرے۔'' حالانکہ وہ اپنے دل میں خود کو بڑا سمجھ رہا ہوتا ہے جبکہ لوگوں کی نظروں میں حقیرہوتا ہے یہا ں تک کہ وہ ان کے نزدیک خنزیر سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔''
اُم المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور تواضع:
اُم المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہافرماتی ہیں :''تواضع کرنا افضل عبادت ہے۔''
حضرت سیدنافُضَیل بن عیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور تواضع:
حضرت سیدنا فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :'' تواضع یہ ہے کہ تم حق کے آگے جھک جاؤاور اس کی پیروی کرو اور اگرتم سب سے بڑے جاہل سے بھی حق بات سنو تواسے بھی قبول کرلو۔''
حضرت سیدنا سلیمان بن داؤد علی نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام اور تواضع:
حضرت سیدنا سلیمان بن داؤد علی نبیناوعلیہ الصلوٰۃ والسلام صبح کرتے تو لوگوں کے حالات جاننے کے لئے ان کے چہروں میں غور کرتے، یہاں تک کہ مساکین کے پاس جا کر بیٹھ جاتے اور ارشاد فرماتے :''مسکین، مسکینوں کے ساتھ بیٹھ گیا ۔''