| جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول) |
ہوتی ہیں: ایک زنجیرکا سرا ساتویں آسمان پر اور دوسری کا ساتویں زمین میں ہوتا ہے، اگر وہ عاجزی کرے تو اللہ عزوجل زنجیرکے ذریعے اس کادرجہ ساتویں اسمان تک بلند فرما دیتا ہے اور اگر وہ تکبرکرتاہے تو اللہ عزوجل(دوسری) زنجیرکے ذریعے اسے ساتویں زمین تک گرا دیتا ہے۔''
(المرجع السابق، الحدیث:۵۷۴۲،ج۳،ص۵۰)
(116)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو دنیا میں سرکشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اسے ذلیل کریگا اور جو دنیامیں تواضع اختیار کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجے گا جو کہے گا :''اے نیک بندے! اللہ عزوجل فرماتاہے :''میرے قرب میں آ جاکہ تو ان لوگوں میں سے ہے جن پرنہ کوئی خوف ہے اور نہ کچھ غم۔''
(المرجع السابق،الحدیث:۵۷۴۳،ج۳،ص۵۱)
(117)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو حسین وجمیل اور شریف الاصل ہونے کے باوجود منکسِر المزاج ہو گا تووہ ان لوگوں میں سے ہو گا جنہیں اللہ عزوجل قیامت کے دن نجات عطا فرمائے گا۔''
(حلیۃ الاولیاء،رقم:۳۷۷۷،ج۳،ص۲۲۲)
مسلمان کا بچا ہوا پانی پینے کی فضیلت:
(118)۔۔۔۔۔۔ مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''عاجزی کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ آدمی اپنے مسلمان بھائی کا جوٹھا یعنی بچا ہوا پانی پی لے اور جو اپنے بھائی کا جوٹھا پیتا ہے اس کے 70 درجات بلند کر دیئے جاتے ہیں، 70 گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں اور اس کے لئے 70 نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔''
(کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال، الحدیث:۵۷۴۵،ج۳،ص۵۱)
کھردرا لباس جنت کے لباس سے بدل جائے گا:
(119)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جواللہ عزوجل کی خاطرزینت ترک کر دے اور اللہ عزوجل کی خاطر تواضع کرے اور اس کی رضا چاہتے ہوئے کھردرا لباس اپنائے تو اللہ عزوجل کے ذمۂ کرم پر ہے کہ وہ اسے جنت کے نفیس لباس سے تبدیل فرما دے۔''
(المرجع السابق، الحدیث:۵۷۴۶،ج۳،ص۵۱،''تبدل'' بدلہ ''یکسوہ'')
حضرت سیدنا عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تواضع:
حضرت سیدنا عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ شام کی طرف تشریف لے گئے تو حضرت سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ان کے