Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
257 - 857
لوگ اللہ عزوجل کی رحمت کے سائے میں اپنے اعمال بجالاتے ہیں جب اللہ عزوجل کسی بندے کو ذلیل ورسوا کرنا چاہتا ہے تواسے اپنی رحمت کے سائے سے نکال دیتا ہے، لہٰذا اس بندے کے گناہ ظاہر ہو جاتے ہیں۔''
 (کنزالعمال، کتاب الاخلاق، قسم الاقوال،باب التواضع،الحدیث:۵۷۳۵،ج۳،ص۵۰)
 (110)۔۔۔۔۔۔حضورنبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تواضع بندے کی رفعت میں اضافہ کرتی ہے لہٰذاتواضع اختیارکرو اللہ عزوجل تمہیں رفعت عطا فرمائے گا۔''
 (المرجع السابق، الحدیث:۵۷۱۶،ج۳،ص۴۸)
 (111)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ،، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے :''جو میری مخلوق سے نرمی کرے اور میرے لئے تواضع اختیار کرے اور میری زمین پر تکبرنہ کرے تو میں اسے بلندی عطا کروں گا یہا ں تک کہ عِلَّیَّیْن تک پہنچا دوں گا۔''

(112)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ہرآدمی کے سر میں ایک لگام ہوتی ہے جس پرایک فرشتہ مقررہوتا ہے، اگر وہ تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ عزوجل اسے رفعت وبلندی عطا فرماتا ہے اور اگر بلندی چاہتاہے تو اللہ عزوجل اسے ذلیل کر دیتا ہے اور کبریائی اللہ عزوجل کی چادر ہے، تو جو اللہ عزوجل سے(اس میں)جھگڑے گا اللہ عزوجل اسے ذلیل کر دے گا۔''
 (کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال،باب التواضع،الحدیث:۵۷۳۹،ج۳،ص۵۰)
 (113)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ہرآدمی کے سرمیں ایک لگام ہوتی ہے جسے ایک فرشتہ تھامے ہوتا ہے جب وہ تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ عزوجل ا س لگام کے ذریعے اسے بلند فرما دیتا ہے اور فرشتہ کہتاہے :''بلند ہو جا! اللہ عزوجل تجھے بلند فرمائے۔'' اور جب وہ (اکڑ کر)اپنا سر اُوپر اٹھاتا ہے تواللہ عزوجل اِسے زمین کی طرف پھینک دیتا ہے اور فرشتہ کہتا ہے :''پست ہو جا! اللہ عزوجل تجھے پست کرے۔''
 (المرجع السابق،الحدیث:۵۷۴۰،ج۳،ص۵۰)
 (114)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہاکا فرمانِ عالیشان ہے :''ہر انسان کے سر میں ایک لگام ہوتی ہے جو ایک فرشتے کے ہاتھ میں ہوتی ہے، جب بندہ تواضع کرتا ہے تواس لگام کے ذریعے اُسے بلندی عطاکی جاتی ہے اور فرشتہ کہتاہے :''بلند ہوجا!اللہ عزوجل تجھے بلند فرمائے۔''اور اگر وہ اپنے آپ کو(تکبرسے) خودہی بلند کرتا ہے تووہ اُسے زمین کی جانب پست کر کے کہتا ہے:''پست ہو جا! اللہ عزوجل تجھے پست کرے۔''
 (کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال،باب التواضع، الحدیث:۵۷۴۱،ج۳،ص۵۰)
 (115)۔۔۔۔۔۔خاتَم ُالْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ہرآدمی کے سرمیں دو زنجیریں
Flag Counter