(103)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' عملِ آخرت کے علاوہ ہر چیز میں اعتدال پسندی اچھی چیز ہے۔''
(المستدرک ،کتاب الایمان، باب التؤدۃ فی کل شیء ، الحدیث: ۲۲۱،ج۱،ص۲۳۹)
(104)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''حلم وتدبر اللہ عزوجل کی طرف سے ہے اور جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے۔''
(مجمع الزوائد،کتاب الادب، باب ماجاء فی الرفق،الحدیث:۱۲۶۵۲،ج۸،ص۴۳)
(105)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، باذنِ پروردگارعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اُم المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ارشاد فرمایا :''اے عائشہ! عاجزی اپنا ؤکہ اللہ عزوجل عاجزی کرنے والوں سے محبت ،اور تکبرکرنے والوں کو ناپسند فرماتاہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الخلافہ، قسم الافعال، باب الھدیہ، الحدیث: ۱۴۴۷۸،ج۵،ص۳۲۷)
(106)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو اللہ عزوجل کے لئے عاجزی اختیار کرے اللہ عزوجل اسے بلند کرتا ہے اور جو تکبرکرے اللہ عزوجل اسے رُسواکرديتا ہے۔''
(الترغیب والترہیب، کتاب التوبۃ، باب الترغیب فی الزھد۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۵۰۳۲،ج۴،ص۷۷)
(107)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو اللہ عزوجل کے لئے عاجزی اختیار کرے اللہ عزوجل اسے بلندی عطا فرماتا ہے، جو خرچ میں میانہ روی اختیار کرے اللہ عزوجل اسے غنی کرديتا ہے اور جو اللہ عزوجل کا ذکرکرے اللہ عزوجل اس سے محبت فرماتا ہے۔''
(108)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' جو اللہ عزوجل کے لئے عاجزی اختیار کرے اللہ عزوجل اسے بلندی عطا فرمائے گا، پس وہ خود کو کمزور سمجھے گا مگر لوگوں کی نظروں میں عظیم ہو گا اور جو تکبرکرے اللہ عزوجل اسے ذلیل کر دے گا، پس وہ لوگوں کی نظروں میں چھوٹا ہو گامگرخودکو بڑا سمجھتاہو گا یہاں تک کہ وہ لوگوں کے نزدیک کتے اور خنزیر سے بھی بدتر ہو جاتاہے۔''
(کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال، الحدیث:۵۷۳۴،ج۳،ص۵۰)
(109)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے اللہ عزوجل سے ڈرتے ہوئے تواضع اختیار کی تو اللہ عزوجل اسے بلندفرما دے گا اور جو خود کو بڑا سمجھتے ہوئے غرور کرے اللہ عزوجل اسے رسوا کر دے گا،