Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
254 - 857
جو اپنے علم پر عمل کرے، اپنی ضرورت سے زائد مال کو راہ خدا عزوجل میں خرچ کرے اور فضول گوئی سے رُک جائے۔''
 (المعجم الکبیر،الحدیث:۴۶۱۶،ج۵،ص۷۲)
 (86)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' جب بندہ تواضع کرتاہے تو اللہ عزوجل اس کادرجہ ساتویں آسمان تک بلند فرما دیتا ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق، قسم الاقوال،باب التواضع،الحدیث:۵۷۱۷،ج۳،ص۴۹)
 (87)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو اللہ عزوجل کے لئے ایک درجہ تواضع اختیار کرتا ہے اللہ عزوجل اسے ایک درجہ بلندی عطا فرماتا ہے یہاں تک کہ اسے عِلِّیِّیْن میں پہنچادیتاہے۔''
 (صحیح ابن حبان،باب التواضع والکبر والعجب، ذکر الاخبارعن وضع اللہ ،الحدیث:۵۶۴۹،ج۷،ص۴۷۵)
 (88)۔۔۔۔۔۔ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''(تواضع کرنے والے کو)اللہ عزوجل اَعْلٰی عِلِّیِّیْن میں پہنچا ديتا ہے اور جو اللہ عزوجل پر ایک در جہ( یعنی تھوڑاسا)بھی تکبر کرے اللہ عزوجل اسے ایک درجہ پستی میں گرا ديتا ہے یہاں تک کہ اسے اَسْفَلُ السَّافِلِیْن میں پہنچا دیتاہے۔
        (المرجع السابق)
 (89)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ،، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ عزوجل نے میری طرف وحی فرمائی ہے کہ تم لوگ تواضع اختیار کرو اور تم میں سے کوئی دوسرے پر ظلم نہ کرے۔''
 (سنن ابن ماجہ،ابواب الزھد، باب البرأۃ من الکبر،الحدیث:۴۱۷۹،ص۲۷۳۱،''لایبغی''بدلہ'' لایفخر'')
 (90)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جواپنے مسلمان بھائی کے لئے تواضع اختیار کرتا ہے اللہ عزوجل اسے بلندی عطا فرماتا ہے اور جو اس پربلندی چاہتا ہے اللہ عزوجل اسے پستی میں ڈال دیتا ہے۔''
 (المعجم الاوسط،الحدیث:۷۷۱۱،ج۵،ص۳۹۰)
 (91)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تکبرسے بچتے رہو کیونکہ سفیدپوش آدمی بھی متکبر ہو سکتا ہے۔''
    (المعجم الاوسط،الحدیث:۵۴۳،ج۱،ص۱۶۶)
 (92)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''مجلس میں کم رتبہ والی جگہ پر راضی ہو جانا اللہ عزوجل کے لئے تواضع کرنے میں سے ہے۔''
    (المعجم الکبیر، الحدیث: ۲۰۵،ج۱،ص۱۱۴)
 (93)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تواضع اختیار کرو اور مسکینوں کے ساتھ بیٹھا کرو اللہ عزوجل کے بڑے مرتبہ والے بندے بن جاؤ گے اور تکبر سے بھی بَری ہو جاؤ گے۔''
 (کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال، الحدیث:۵۷۲۲،ج۳،ص۴۹)
Flag Counter