| جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول) |
میں خبر نہ دوں؟(وہ) ہر کمزور یا کمزورسمجھا جانے والا وہ شخص ہے کہ جو اگر کسی بات پر اللہ عزوجل کی قسم اٹھا لے تو وہ اس کی قسم ضرور پوری فرمائے، کیا میں تمہیں جہنمیوں کے بارے میں نہ بتا دوں؟ ہر سرکش، اِترا کر چلنے والا اور متکبر شخص جہنمی ہے۔''
(صحیح البخاری، کتاب التفسیر، باب عقل بعد ذالک۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۴۹۱۸،ص۴۲۲)
(75)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے ''بے شک قیامت کے دن تم میں سے میرے سب سے نزدیک اور پسندیدہ شخص وہ ہو گا جو تم میں سے اخلاق میں سب سے زیادہ اچھا ہو گا اور قیامت کے دن میرے نزدیک سب سے قابل نفرت اور میری مجلس سے دوروہ لوگ ہوں گے جو واہيات بکنے والے ، لوگوں سے ٹھٹھا کرنے والے اور مُتَفَیْہِق ہیں۔''صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی :''یا رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! بے ہودہ بکواس بکنے والوں اورلوگوں سے ٹھٹھا کرنے والوں کو تو ہم نے جان لیا مگر یہ مُتَفَیْہِق کون ہيں؟ تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''اس سے مراد ہرتکبر کرنے والا شخص ہے۔''
(جامع الترمذی، ابواب البر والصلۃ ، باب ماجاء فی معالی۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۰۱۸،ص۱۸۵۳)
جہنم کی وادی ہَبْہَب کا حق دار کون؟
(76)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا محمد بن واسع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سیدنا بلال بن ابی بردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا اور ان سے کہا :''اے بلال! مجھے تیرے والدِ محترم نے اپنے باپ سے مروی یہ حدیث پاک بتائی تھی کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جہنم میں ایک وادی ہے جسے ہَبْہَبْ کہا جاتا ہے، یہ حق ہے کہ اللہ عزوجل ہرعناد رکھنے والے جابر انسان کو اس میں ٹھہرائے گا، لہٰذا اے بلال! تم اس وادی کے رہائشی بننے والوں میں شامل ہونے سے بچتے رہنا۔''
(مسند ابی یعلی الموصلی،مسند ابی موسیٰ الاشعری، الحدیث:۷۲۱۳،ج۶،ص۲۰۷)
(77)۔۔۔۔۔۔ حضور نبئ کریم،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''قیامت کے دن تکبر کرنے والوں کو چیونٹیوں کی صورت میں اٹھایا جائے گا۔''
(مجمع الزوائد، کتاب البحث، باب کیف یحشر الناس،الحدیث: ۱۸۳۲۸،ج۱۰، ص ۴۰۶)
جہنم کے تابوت:
(78)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بے شک جہنم میں کچھ تابوت ہیں جن میں متکبرین کو ڈال کر انہیں بند کر دیا جائے گا۔'' (79)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو بندہ روح کے جسم سے جدا ہوتے