Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
233 - 857
(23)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہاکا فرمانِ عالیشان ہے :''تکبر سے بچتے رہو کیونکہ تکبر ہر انسان میں ہو سکتاہے اگرچہ اس نے جُبّہ ہی پہن رکھا ہو۔''
  (المعجم الاوسط،الحدیث: ۵۴۳،ج۱، ص۱۶۶)
(24)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ العٰلمین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''کیا میں تمہیں جہنمیوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ ہر سرکش، جَوَّاظ، متکبراور بڑھائی چاہنے والا جہنمی ہے۔''
(صحیح البخاری،کتاب التفسیر،باب نمبر۱،سورۃ نون، الحدیث:۴۹۱۸،ص۴۲۲،بدون ''جعظری'')
    ''جَوَّاظ'' سے مراد مال جمع کرکے روک لینے والا یا اِترا کر چلنے والا یا پھر زیادہ کھانے والاہے۔

(25)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''کیا میں تمہیں جہنمیوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ ہر سرکش، جَوَّاظ، اور متکبر جہنمی ہے۔''
      (المرجع السابق)
(26)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''متکبر اور بڑائی چاہنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔''
       (سنن ابی داؤد، کتاب الادب، باب فی حسن الخلق، الحدیث:۴۸۰۱،ص۱۵۷۶)
(27)۔۔۔۔۔۔ ایک اور روا یت میں ہے کہ '' اللہ عزوجل اس انسان کوپسند نہیں فرماتا،جو شکل وصورت میں (70)سترسالہ بوڑھے اور چال ڈھال ميں (20)بيس سالہ نوجوان کی طر ح ہو ۔''
   (المعجم الاوسط،الحدیث:۵۷۸۲،ج۴،ص۲۲۱)
(28)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل متکبرین اور نازو نخرے سے چلنے والوں کو ناپسند فرماتا ہے۔''
 (کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال، الحدیث:۷۷۲۷،ج۳،ص۲۱۰)
(29)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تکبر سے بچتے رہو کیونکہ بندہ تکبر کرتا رہتا ہے یہا ں تک کہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے :''میرے اس بندے کو جبارین میں لکھ دو۔''
(الکامل فی ضعفاء الرجال، عثمان بن ابی العاتکہ،ج۶،ص۲۸۰)
(30)۔۔۔۔۔۔خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلمین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بندہ اپنے آپ کو بڑا سمجھتا رہتاہے یہا ں تک کہ اسے جبارین میں لکھ دیا جاتاہے پھر اسے وہی مصیبت پہنچتی ہے جو جبارین کو پہنچی تھی۔''
(جامع الترمذی،ابواب البر والصلۃ،باب ماجاء فی الکبر،الحدیث:۲۰۰۰،ص۱۸۵۲)
(31)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اگر تم کوئی  گناہ نہ کرو تو پھر بھی مجھے ڈر ہے کہ تم اس سے بڑی چیز''خود پسندی ''میں مبتلا نہ ہو جاؤ ۔''
(الترغیب والترہیب،کتاب الادب،باب الترغیب فی التواضع،الحدیث:۴۴۹۰،ج۳،ص۴۴۲)
Flag Counter