Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
224 - 857
نہیں، اللہ عزوجل کی راہ میں جتنی ایذاء مجھے دی گئی ہے اتنی کسی کو نہیں دی گئی ۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال، الحدیث: ۵۸۱۳/۵۸۱۵، ج۳،ص۵۶)
(146)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بندے نے کبھی کوئی ایسا گھونٹ نہیں پیا جو اللہ عزوجل کے نزدیک اس کی رضا کے لئے غصہ پینے سے افضل ہو۔''
(المسندللامام احمد بن حنبل، مسند عبداللہ بن عمر بن الخطاب، الحدیث:۶۱۲۲،ج۲،ص۴۸۲)
(147)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل کے نزدیک اس گھونٹ سے زيادہ اجر والاکوئی گھونٹ نہیں جوغصے کا گھونٹ بندے نے رضائے الٰہی عزوجل کے لئے پیا۔''
(سنن ابن ماجہ، ابواب الزھد، باب الحلم،الحدیث:۴۱۸۹،ص۲۷۳۱)
(148)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل کے نزدیک کوئی گھونٹ اتنا پسندیدہ نہیں جتنا بندے کاغصے کا گھونٹ پینا پسند ہے، جو بندہ غصہ پی لیتا ہے اللہ عزوجل اس کے سینے کو ایمان سے بھر دیتا ہے۔''
            (کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،الحدیث:۵۸۱۸،ج۳،ص۵۶)
(149)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے غصہ نافذ کرنے پر قدرت کے باوجود غصہ پی لیا تو اللہ عزوجل اس کے دل کو اَمن اور ایمان سے بھر دے گا، اور جس نے قدرت کے باوجود تواضع کے لئے اچھا لباس نہ پہنا اللہ عزوجل اسے بزرگی کا جوڑا پہنائے گا، اور جس نے اللہ عزوجل کے لئے کسی کو تا ج پہنایا اللہ عزوجل اسے بادشا ہی کا تا ج پہنا ئے گا۔''
      (سنن ابی داؤد،کتاب الادب،باب من کظم الغیظ،الحدیث: ۴۷۷۷/۴۷۷۸، ص ۱۵۷۵)
(150)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے غصہ نافذ کرنے پر قدرت کے باوجود غصہ پی لیا اللہ عزوجل قیامت کے دن اسے مخلوق کے سامنے بلاکر اختیا ر دے گا کہ وہ حورِ عین میں سے جسے چاہے اختیار کرے، اللہ عزوجل اپنی مشیّت سے اس حور کو اس شخص کے نکاح میں دے دے گا۔''
(سنن ابی داؤد ، کتاب الادب ،باب من کظم الغیظ، الحدیث:۴۷۷۷،ص۱۵۷۵،بدون''یزوجہ منہا'')
(151)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے اپنے غصے پر قابو پا لیا اللہ عزوجل اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔''
        (المعجم الکبیر،الحدیث:۱۳۶۴۶،ج۱۲،ص۳۴۷)
(152)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس کو غصہ آیا پھر بردبار ہوگیا تو وہ اللہ عزوجل کی محبت کا حق دار ہو گیا۔''
              (الکامل فی الضعفاء الرجال،مطرف بن معقل، ج۸،ص۱۱۲)
Flag Counter