Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
190 - 857
کا نور ہے اور روزے ڈھال ہیں۔'' یعنی جہنم کے مقابلے میں ڈھال اور اس سے نجات کاذریعہ ہیں۔
(سنن ابن ماجہ، ابواب الزھد،باب الحسد،الحدیث:۴۲۱۰،ص۲۷۳۳)
(57)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردگارعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ''حسد (یعنی رشک ) صرف دو افراد سے جائز ہے: (۱)وہ شخص جسے اللہ عزوجل نے قرآن عطافرمایا تواس نے اس کے اَحکامات کی پیروی کی اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانا (۲)اور وہ شخص جسے اللہ عزوجل نے مال عطا فرمایا تو اس نے اس کے ذریعے صلہ رحمی کی اور رشتہ داروں سے تعلق جوڑا اور اللہ عزوجل کی فرمانبرداری کا عمل کیا تو اس جیسا ہونے کی تمنا کرنا درست ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،الحدیث:۷۴۳۶،ج۳،ص۱۸۵)
(58)۔۔۔۔۔۔ حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرعزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''حسد ایما ن کو اس طرح خراب کردیتاہے جس طرح ایلوا(یعنی ایک کڑوے درخت کا جما ہوا رَس) شہد کو خراب کر دیتا ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،الحدیث:۷۴۳۷،ج۳،ص۱۸۶)
(59)۔۔۔۔۔۔ سرکارِ مدينہ ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب تم حسد کرو تو زیادتی نہ کرو، جب تمہیں بدگمانی پیدا ہو تو اس پر یقین نہ کرو اور جب تمہیں (کسی کام کے بارے میں) بد شگونی پیدا ہو تواُسے کر گزرو اوراللہ عزوجل پر بھروسہ کرو۔''
                (الکامل فی ضعفاء الرجال، عبدالرحمن بن سعد، ج۵،ص۵۰۹)
 (60)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' حسد سے بچتے رہو کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کوکھا جاتی ہے۔''
(سنن ابی داؤد، کتاب الادب، باب فی حسد، الحدیث:۴۹۰۳،ص۱۵۸۳)
 (61)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''تم میں پچھلی اُمتوں کی بیماری ضرور پھیلے گی اوروہ بغض و حسد ہے جو کہ ُاسترے کی طرح ہے لیکن یہ اُسترا (یعنی بغض وحسد)دین کو کاٹتا ہے نہ کہ بالوں کو، اس ذات پاک کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں محمد( صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم)کی جان ہے !تم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوسکتے جب تک مؤمن نہ ہو جاؤاور اس وقت تک( کامل) مؤمن نہيں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو، کیامیں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم اس پر عمل کرو تو آپس میں محبت کرنے لگو؟ (وہ چیز یہ ہے کہ) تم آپس میں سلام کو عام کرو۔''
 (المسند للامام احمد بن حنبل،مسند الزبیربن العوام، الحدیث:۱۴۱۲،ج۱،ص۳۴۸)
 (62)۔۔۔۔۔۔ حضور نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''خیانت اورحسد نیکیوں
Flag Counter