Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
189 - 857
(50)۔۔۔۔۔۔ مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''پیر اور جمعرات کے دن جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اوراللہ عزوجل ان دو دِنوں میں مشرک کے علاوہ ہر مسلمان کو بخش دیتاہے جبکہ آپس میں کینہ رکھنے والے دو شخصوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں صلح کرنے تک چھوڑ دو۔''
(صحیح مسلم، کتاب البروالصلۃ ، باب النھی عن الشحناء، الحدیث:۶۵۴۴،ص۱۱۲۷)
(51)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل (یعنی اس کی رحمت اور اس کا امر) شعبان کی پندرہویں رات آسمانِ دنیا پر جلوہ فگن ہوتا ہے پس والدین کے نافرمان اور کینہ پرور شخص کے علاوہ ہر مسلمان کو بخش دیتا ہے۔''
 (شعب الایمان، باب فی الصیام، ماجاء فی لیلۃ النصف من شعبان، الحدیث:۳۸۲۹،ج۳،ص۳۸۱)
(52)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل شعبان کی پندرہویں شب آسمانِ دنیا پر اپنی شایانِ شان تجلی فرماتا ہے اور مشرک اور کینہ رکھنے والے کے علاوہ ہر مؤمن کی مغفرت فرما دیتا ہے۔''
(المرجع السابق ،الحدیث:۳۸۲۷)
(53)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''ہمارا رب عزوجل پندرہ شعبان کی رات آسمانِ دنیا پر( اپنی شایانِ شان) نزول فرماتا ہے تو مشرک اور کینہ پرورکے علاوہ تمام اہلِ زمین کی مغفرت فرما دیتا ہے۔''
      (مجمع الزوائد،کتاب الادب، باب ماجاء فی الشحناء، الحدیث:۱۲۹۵۷،ج۸،ص۱۲۵)
(54)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل شعبان کی پندرہویں شب اپنی مخلوق پر تجلی فرماتاہے تو مشرک اور بغض وکینہ رکھنے والے کے علاوہ تمام مخلوق کی مغفرت فرمادیتاہے۔''
(المعجم الکبیر،الحدیث:۲۱۵،ج۲۰،ص۱۰۹)
(55)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل شعبان کی پندرہویں شب اپنی مخلوق پر نظرِ رحمت فرماتاہے تو کینہ پرور اور قاتل کے علاوہ اپنے تمام بندوں کو بخش دیتاہے۔''
(المسند للامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن عمرو بن العاص، الحدیث:۶۶۵۳،ج۲،ص۵۸۹)
حسد
(56)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے اور صدقہ  گناہوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتا ہے، نماز مؤمن
Flag Counter