Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
183 - 857
 صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ میں مزید دو مرتبہ یہی کلمات دُہرائے مگر رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ہر دفعہ یہی ارشاد فرمایا :'' غصہ نہ کیا کرو۔''
    (مسند ابی یعلی موصلی، الحدیث:۵۶۵۹،ج۵،ص۱۳۲)
(27)۔۔۔۔۔۔ خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌلِّلْعٰلمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''غصہ نہ کرو تو تمہارے لئے جنت ہے۔''
     (المعجم الاوسط، الحدیث:۲۳۵۳،ج۲،ص۲۰)
(28)۔۔۔۔۔۔ سیِّدُ المبلِّغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''اے معاویہ بن حیدہ! غصہ نہ کیاکرو کیونکہ غصہ ایمان کو اس طرح خراب کردیتاہے جیسے ایلوا (ایک کڑوے درخت کا جما ہوا رَس ) شہد کو خراب کردیتاہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،الحدیث:۷۷۰۹،ج۳،ص۲۰۹)
(29)۔۔۔۔۔۔ شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''اے معاویہ! غصہ سے دور رہو کیونکہ یہ ایمان کو اس طرح خراب کردیتا ہے جس طرح ایلوا شہد کو خراب کر دیتا ہے۔''
       (ایضاً، الحدیث:۷۷۱۰،ج۳، ص۲۰۹)
(30)۔۔۔۔۔۔ مَحبوبِ ربُّ العٰلمین، جنابِ صادق و امین عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ ''غصہ جہنم کی آگ کی ایک میخ ہے جسے اللہ عزوجل تم میں سے کسی کے دل پر رکھ دیتا ہے کیا تم نہیں دیکھتے کہ غصہ میں آنکھیں کیسے سرخ ہوجاتی ہیں، اس کی تیوری کیسے چڑھ جاتی ہے اوررگیں کیسے پھول جاتی ہیں۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،الحدیث:۷۷۱۴،ج۳،ص۲۰۹)
(31)۔۔۔۔۔۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بغض رکھنے والوں سے بچو کیونکہ بغض دین کو مونڈڈالتا(یعنی تباہ کردیتا ) ہے
              (المرجع السابق،الحدیث:۵۴۸۶،ج۳،ص۲۸)
(32)۔۔۔۔۔۔ مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے : ''جو اپنے غصہ میں مجھے یاد رکھے گا میں اسے اپنے جلال کے وقت یاد کروں گا اور ہلاک ہونے والوں کے ساتھ اسے ہلاک نہ کروں گا۔''
                (فردوس الاخبارللدیلمی،باب القاف،الحدیث:۴۴۷۶،ج۲،ص۱۳۷)
(33)۔۔۔۔۔۔ مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ اللہ عزوجل ارشاد فرماتاہے: ''اے ابن آدم! تُو مجھے اپنے غصہ کے وقت یاد رکھ ،میں تجھے اپنے جلال کے وقت یاد کروں گا اور ہلاک ہونے والوں کے ساتھ تجھے ہلاک نہ کروں گا۔''
     (کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،الحدیث:۷۷۱۶،ج۳،ص۲۰۹)
(34)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اگر تم میں سے کوئی غصہ کے وقت اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ لے تو اس کا غصہ رفع ہو جائے گا۔''
(المعجم الاوسط، الحدیث:۷۰۲۲،ج۵،ص۱۹۰،بدون ''اذاغضب والرجیم'')
Flag Counter